شہدائے لاہور کا ذکر خیر

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 34 of 243

شہدائے لاہور کا ذکر خیر — Page 34

درجات بلند کرے۔ان کی اہلیہ اور تین بیٹیاں ہیں اور تین بیٹے ہیں۔ان کے دوسرے عزیزوں میں سے بھی لاہور میں دو شہید ہوئے ہیں۔اور قاتل کا تعلق تحفظ ختم نبوت سے ہے۔ایک طرف تحفظ ختم نبوت والے اعلان کر رہے ہیں کہ بہت برا ہوا۔دوسری طرف اپنے لوگوں کو اُکسا رہے ہیں کہ جاؤ اور احمدیوں کو شہید کرو اور جنت کے وارث بن جاؤ۔وہ پکڑا گیا ہے اور اس نے اقرار کیا ہے کہ سانحہ لاہور کے پس منظر میں مجھے بھی کیونکہ ہمارے علماء نے یہی کہا ہے اس لئے میں شہید کرنے کے اس نیک کام کے لئے ثواب حاصل کرنے کے لئے آیا تھا۔اور پھر پکڑے جانے کے بعد یہ بھی کہ دیا کہ یہاں ہم کسی بھی احمدی کو زندہ نہیں چھوڑیں گے۔تو یہ تو ان کے حال ہیں۔پھر یہ کہتے ہیں کہ ہمیں دنیا میں بدنام کیا جاتا ہے۔دنیا میں تو خود تم اپنے آپ کو بدنام کر رہے ہو۔اللہ تعالیٰ ہر احمدی کو ہر شر سے محفوظ رکھے۔بہت دعائیں کریں اور جیسا کہ میں نے کہا کہ مریضوں کے لئے بھی بہت دعا ئیں کریں۔اللہ تعالیٰ انہیں شفائے کاملہ عاجلہ عطا فرمائے۔34