شہدائے لاہور کا ذکر خیر — Page 17
إِنَّ الَّذِيْنَ قَالُوا رَبُّنَا اللهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلِئِكَةُ أَلَّا تَخَافُوْا وَلَا تَحْزَنُوا وَأَبْشِرُوا بِالْجَنَّةِ الَّتِى كُنتُمْ تُوعَدُوْنَ - نَحْنُ أَوْلِيَؤُكُمْ فِي الْحَيَوةِ الدُّنْيَا وَفِي الْآخِرَةِ - وَلَكُمْ فِيْهَا مَا تَشْتَهِي اَنْفُسُكُمْ وَلَكُمْ فِيْهَا مَا تَدْعُوْنَ - نُزُلًا مِّنْ (حم سجدہ: 31 تا 33) غَفُورٌ رَّحِيْم یقیناً وہ لوگ جنہوں نے کہا اللہ ہمارا رب ہے۔پھر استقامت اختیار کی ، ان پر بکثرت فرشتے نازل ہوتے ہیں کہ خوف نہ کرو اور غم نہ کھاؤ اور اس جنت ( کے ملنے ) سے خوش ہو جاؤ جس کا تم وعدہ دیئے جاتے ہو۔ہم اس دنیاوی زندگی میں بھی تمہارے ساتھ ہیں اور آخرت میں بھی۔اور اس میں تمہارے لئے وہ سب کچھ ہو گا جس کی تمہارے نفس خواہش کرتے ہیں اور اس میں تمہارے لئے وہ سب کچھ ہو گا جو تم طلب کرتے ہو۔یہ بخشنے والے اور بے انتہا رحم کرنے والے خدا کی طرف سے بطور مہمانی کے ہوگا۔یہ ترجمہ ہے ان آیات کا جو میں نے تلاوت کی ہیں۔ہر ہفتہ میں ہزاروں خطوط مجھے آتے ہیں جنہیں میں پڑھتا ہوں، جن میں مختلف قسم کے خطوط ہوتے ہیں۔کوئی بیماری کی وجہ سے دعا کے لئے لکھ رہا ہوتا ہے۔عزیزوں کے لئے لکھ رہا ہوتا ہے۔شادیوں کی خوشیوں میں شامل کر رہا ہوتا ہے۔رشتوں کی تلاش میں پریشانی کا اظہار کر رہا ہوتا ہے۔کاروباروں اور ملازمتوں کے بابرکت ہونے اور دوسرے مسائل کا ذکر کر رہا ہوتا ہے۔امتحانوں میں کامیابیوں کے لئے طلباء لکھ رہے ہوتے ہیں، ان کے والدین لکھ رہے ہوتے ہیں۔غرض کہ اس طرح کے اور اس کے علاوہ بھی مختلف نوع کے خطوط ہوتے ہیں۔لیکن گزشتہ ہفتے میں ہزاروں خطوط معمول کے ہزاروں خطوط سے بڑھ کر مجھے 17