شہدائے لاہور کا ذکر خیر — Page 84
بچے تھے یہ، کہ کون سب سے پہلے مسجد آئے گا تو دیکھا کہ آپ صبح اڑھائی بجے مسجد پہنچے ہوئے تھے۔حالانکہ اس وقت آپ کی بہت چھوٹی عمر تھی۔ان کے ایک بیٹے تقسم مقصود صاحب وکیل ہیں اور زندگی وقف کی ہے اور آج کل ربوہ میں کام کر رہے ہیں۔مکرم چوہدری محمد احمد صاحب شہید مکرم چوہدری محمد حمد صاحب شہید ابن مکرم ڈاکٹر نور احمد صاحب۔شہید مرحوم کے دادا مکرم چوہدری فضل داد صاحب نے 96-1895ء میں قادیان جا کر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ہاتھ پر بیعت کر کے جماعت میں شمولیت اختیار کی۔آبائی تعلیم کھیوہ ضلع فیصل آباد سے حاصل کی۔شہید مرحوم کے والد صاحب حضرت میر محمد اسماعیل صاحب کے ساتھ جونئیر ڈاکٹر کے طور پر کام کرتے رہے۔ان کے والد صاحب نے شدھی تحریک کے دوران ایک سال سے زائد عرصہ وقف کیا تھا۔شہید مرحوم 1928ء میں کھیوہ میں پیدا ہوئے۔فیصل آباد سے میٹرک تک تعلیم حاصل کی۔میٹرک کے بعد ائیر فورس جوائن (Join) کر لی۔دو سال کی ٹرینگ کے بعد وارنٹ افسر کے طور پر کام کرتے رہے۔پھر دوران سروس 65 ء اور 71ء کی جنگوں میں حصہ لیا۔65ء کی جنگ کے دوران ایک موقع پر جب طیارے کا بم لوڈ ر خراب ہو گیا تو ساتھیوں کو ہمت دلا کر ہم کندھوں پر لاد کر خود لوڈ کیا کرتے تھے۔آج یہ نام نہاد ملک کے ہمدرد احمدیوں پر الزام لگاتے ہیں کہ یہ ملک کے ہمدرد نہیں۔اور یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے ملک کی خاطر بھی قربانیاں دیں اور دینے کے لئے ہر وقت تیار رہے۔حکومت کی طرف سے غیر ممالک کے دورے پر بھی ٹرینگ کے لئے جاتے رہے۔1971ء میں ریٹائرڈ ہوئے۔ریٹائرمنٹ کے بعد سول ڈیفنس کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ہیڈ کے طور پر 1988 ء تک کام کرتے رہے۔شہادت کے وقت ان کی عمر 85 سال تھی۔اللہ کے فضل سے موصی تھے۔ماڈل ٹاؤن کی مسجد میں ان کی شہادت ہوئی۔اکثر وہیں یہ جمعہ ادا کیا کرتے تھے۔جمعرات کو بڑا اہتمام کیا کرتے تھے جمعہ کی تیاری کا۔84