شہدائے لاہور کا ذکر خیر — Page 14
جیسا کہ میں نے کہا احمدی اپنی دعاؤں میں مزید درد پیدا کریں۔اللہ تعالیٰ ان کے تکبر، ان کی شیطنت ، ان کی بڑائی ، ان کی طاقت کے زعم کو اپنی قدرتوں اور طاقتوں کا جلوہ دکھاتے ہوئے خاک میں ملا دے۔اللہ تعالیٰ احمدیوں کے ایمان اور ایقان میں ترقی دیتا چلا جائے۔اور یہ ابتلا کبھی ہمارے ایمان میں کمزوری کا باعث نہ بنے۔تمام دنیا کے احمدی پاکستان کے احمدیوں کے لئے آج کل بہت دعا کریں۔بڑے شدید تنگ حالات ہیں۔اسی طرح مصر کے اسیران کے لئے بھی بہت دعاؤں کی ضرورت ہے۔اللہ تعالیٰ ان کی بھی جلد رہائی کے سامان پیدا فرمائے۔ہندوستان میں بھی گزشتہ دنوں کیرالہ میں دو تین احمد یوں پر غلط الزام لگا کر اسیر بنایا گیا ہے۔ان کو بھی دعاؤں میں یاد رکھیں۔اللہ تعالیٰ کے وعدہ کے مطابق ان اسیروں، زخمیوں اور شہیدوں کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی اور شیطان اور اس کے چیلے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔اللہ تعالیٰ ہم پر بھی رحم فرمائے اور آئندہ ہر ابتلاء سے ہر ایک کو محفوظ رکھے۔14