شہدائے لاہور کا ذکر خیر — Page 80
ان کے ایک بھائی مکرم محمد احمد صاحب صدر جماعت ہڈیارہ ضلع لاہور ہیں۔دارالذکر میں انہوں نے شہادت پائی۔اور ان کی عمر 33 سال تھی۔مسجد دارالذکر میں نماز جمعہ سے قبل سنتیں ادا کر رہے تھے کہ شیلنگ شروع ہوگئی۔سلام پھیرنے کے بعد اپنی بنیان اتار کر ایک لڑکے کے زخموں کو باندھا جو ان کے ساتھ ہی زخمی تھا اور اس کو تسلی دی اور اس کے بعد انتہائی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک دہشتگرد کو پکڑ کر گرانے اور قابو پانے میں کامیاب ہو گئے۔اسی دوران دوسرے دہشتگر دنے، گولیوں کی بوچھاڑ کی اور ان کو شہید کر دیا۔مکرم حاجی محمد اکرم ورک صاحب شہید مکرم حاجی محمد اکرم ورک صاحب شہید ابن مکرم چوہدری اللہ دتہ ورک صاحب۔شہید مرحوم کے آباؤ اجداد قاضی مرال ضلع شیخو پورہ کے رہنے والے تھے۔ان کے آباؤ اجداد نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں بیعت کی تھی۔بعد میں یہ خاندان علی پور قصور میں شفٹ ہو گئے۔جہاں شہید مرحوم کی پیدائش ہوئی۔میٹرک تک ان کی تعلیم تھی ، اور پچاس کی دہائی میں یہ خاندان لاہور شفٹ ہو گیا۔محکمہ اوقاف میں ملازم تھے۔1966ء میں ریٹائر ہو گئے۔کافی عرصہ اپنے حلقے کے زعیم انصار اللہ ر ہے۔اس وقت سیکرٹری تعلیم اور نائب صدر حلقہ تھے اور ان کی عمر 74 سال تھی۔ان کی شہادت بھی دارالذکر میں ہوئی ہے۔چوتھی صف میں مسجد میں بیٹھے تھے۔جہاں دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہو گئے۔ان کے والد صاحب نے اپنا پتو کی والا آبائی گھر جماعت کو تحفہ پیش کر دیا تھا جو آج کل مربی ہاؤس ہے۔ان کے والد صاحب پتو کی جماعت کے کافی عرصہ صدر رہے ہیں۔اہلِ خانہ نے بتایا کہ بہت محنتی تھے۔بزرگ ہونے کے باوجود اہل خانہ اور دیگر چھوٹے بچوں کی خدمت کیا کرتے تھے۔بڑے صاف گوانسان تھے۔80