شہدائے لاہور کا ذکر خیر

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 194 of 243

شہدائے لاہور کا ذکر خیر — Page 194

رکھتے ہیں۔جو رسول کمزوروں، بیواؤں ، تیموں کا سہارا بن کر آیا تھا یہ ظالم اس رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے نام پر کمزوروں کے سہارے چھین رہے ہیں۔بچوں اور سہاگنوں کو یتیم اور بیوہ کرنے کی ظالمانہ کوششیں کر رہے ہیں اور پھر اپنے اس فعل پر خوشی سے مٹھائیاں تقسیم کرتے ہیں۔جو رسول انسانیت کی قدریں بحال کرنے آیا تھا ، جس نے جاہلوں اور اجڈوں کوانسان اور با خدا انسان بنایا تھا، یہ ظالم اس رسول کے نام پر انسانیت کی معمولی قدروں کو بھی پامال کرتے چلے جا رہے ہیں۔اے ظالمو! خدا کے لئے ، خدا کے لئے میرے پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کو بدنام نہ کرو۔اگر تم اپنی ظالمانہ حرکات سے اپنی بدفطرتی کی وجہ سے باز نہیں آ سکتے تو نہ آؤ۔اگر تم اپنے ظلم و بربریت کی مثالیں قائم کرنے سے نہیں رک سکتے تو نہ رکو۔اگر تم احمدیوں پر ظلم و تعدی کا بازار گرم کرنا چاہتے ہو تو بے شک کرو اور کرتے چلے جاؤ۔اس بارے میں اگر تم کسی حکومت کی اشیر باد لینا چاہتے ہو اور اس وجہ سے یہ کام کر رہے ہو تو بے شک کرو۔لیکن میرے پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے نام پر یہ مذموم حرکات نہ کرو۔غور سے سن لو کہ تم لَا إِلهَ إِلَّا اللَّهُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللَّهِ کے پیارے کلمے کو بدنام کرنے والے ہو نہ کہ احمدی۔اگر تم اپنے آپ کو حق پر سمجھتے ہو تو خدا کے حضور روڈ اور فریاد کرو کہ اللہ تمہارے لئے نشان ظاہر کرے۔لیکن یا درکھو کہ اس زمانے میں خدا تعالیٰ کے اس فرستادے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے عاشق صادق کے خلاف دعا ئیں اور نالے بھی ہوا میں اُڑ جائیں گے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے تمام مخالفین کو یہ کھلا چیلنج دیا ہے کہ میرے پر بددعا ئیں خدا تعالیٰ کبھی نہیں سنے گا۔آپ فرماتے ہیں: میں محض نصحت اللہ مخالف علماء اور ان کے ہم خیال لوگوں کو کہتا ہوں کہ گالیاں دینا اور بد زبانیاں کرنا طریق شرافت نہیں ہے۔اگر آپ لوگوں کی یہی طینت ہے تو خیر آپ کی مرضی، لیکن اگر مجھے آپ لوگ کا ذب سمجھتے ہیں تو آپ کو یہ بھی تو اختیار ہے کہ مساجد میں 194