شہدائے لاہور کا ذکر خیر — Page 7
کیا جو اللہ کا خلیفہ اور سلطان ہے۔آپ فرماتے ہیں۔” ہماری خلافت روحانی ہے اور آسمانی ہے۔نہ زمینی۔مجموعه اشتہارات جلد دوم صفحه 423) پس یہ آدم کا مقام خدا تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی کی وجہ سے آپ کو عطا فر مایا۔اور جب یہ مقام دیا تو جیسا کہ خدا تعالیٰ کا قانون ہے، فرشتوں کو حکم دیا کہ آدم کو سجدہ کرو۔اس خاص بشر کو سجدہ کرو جس کو میں نے اپنے دین کو پھیلانے کے لئے چن لیا ہے۔تو غیر معمولی تائیدات کا ایک سلسلہ بھی آپ کے ساتھ شروع ہو گیا۔وہ ایک آدمی کروڑوں میں بن گیا۔آپ کو الہام یہ تسلی دی گئی کہ میں تیرے ساتھ ہوں اور میرے فرشتے بھی تیری مدد کے لئے ہمہ وقت مستعد ہیں۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو فرمایا۔" فَإِنِّي مَعَ الرَّسُوْلِ اَقُوْمُ وَيَنْصُرُهُ الْمَلَئِكَةُ۔پس میں اپنے رسول کے ساتھ کھڑا ہوں گا اور ملائکہ بھی ( تذکره صفحه 309 ایڈیشن چہارم مطبوعه ربوہ ) اس کی مدد کریں گئے“۔اور یہ خدا تعالیٰ کی مددکوئی پرانے قصے نہیں ہیں بلکہ اپنے وعدے کے مطابق آج تک خدا تعالیٰ کی مدد کے نظارے ہم دیکھتے ہیں۔شیطان بھی اپنا کام کئے چلا جا رہا ہے اور فرشتے بھی۔جب اللہ تعالیٰ اپنے فرشتوں کے ذریعے سینے کھولتا ہے تو اس کی تمام روکیں دور ہو جاتی ہیں۔ایک جگہ ظلم کر کے جماعت کو دبایا جاتا ہے تو دوسری جگہ نئی نئی جماعتیں پیدا ہو جاتی ہیں۔گزشتہ دنوں میں عربوں کے متعلق الفضل میں ندیم صاحب جو ایک صفحہ لکھتے ہیں اس میں ایک واقعہ دیکھ رہا تھا اس میں علمی شافعی صاحب کی قبولیت احمدیت کا واقعہ تھا کہ کس طرح اللہ تعالیٰ نے ان کو احمدیت کی طرف مائل کیا؟ مصطفی ثابت صاحب جو پہلے احمدی تھے وہ اور علمی شافعی صاحب صنعاء کے صحراء میں جس کمپنی میں وہ کام کرتے تھے ایک جگہ اکٹھے ہو گئے۔تو کہتے ہیں میں دیکھتا تھا ایک نوجوان ہے جو دوسروں سے الگ تھلگ رہتا ہے۔نمازیں بھی باقاعدہ پڑھتا ہے۔پہلے مجھے خیال ہوا کہ یہ بہائی ہے یا کوئی اور ہے۔پھر 7