شہدائے لاہور کا ذکر خیر — Page 205
اے اللہ! تو ہم کمزوروں کو باوجود ہماری تمام تر کمزوریوں کے ہر آن اپنے مسیح اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے عاشق صادق سے کئے گئے وعدوں کے پورا ہونے کے نظارے دکھاتا چلا جا۔ہماری کمزوریوں سے صرف نظر فرما۔ہمارے گناہوں کو معاف فرما۔ہمیں اپنی رحمت کی آغوش میں لے لے۔کبھی کوئی ابتلاء، کوئی امتحان ہمارے ایمانوں میں کمزوری پیدا کرنے کا باعث نہ بنے۔ہمارے ایمانوں میں پہلے سے بڑھ کر مضبوطی عطا فرما۔ہماری پردہ پوشی فرما۔مخالفین اور منافقین کے ہر شر سے ہمیں بچا۔مخالفین پر ہمیں فتح و کامیابی عطا فرما۔رَبَّنَا أَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا وَثَبِّتْ أَقْدَامَنَا وَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَافِرِينَ ( البقرة 251) اب ہم دعا کریں گے۔دعا میں اپنے سب شہداء اور ان کے خاندانوں کو بھی یادرکھیں، اسیران کو بھی یاد رکھیں۔اللہ تعالیٰ آپ کو بھی اپنی حفاظت میں رکھے اور خیریت سے اپنے گھروں کو لے کر جائے۔اب دعا کر لیں۔205