شری کرشن جی اور کلکی اوتار

by Other Authors

Page 45 of 60

شری کرشن جی اور کلکی اوتار — Page 45

ہمیں ان بیٹیوں سے آزاد کر دے کہ جس میں ہم بچپن سے ہی جکڑے جاتے ہیں۔“ کتاب علم الاخلاق اور تعلیم صفحہ ۹، بحوالہ ظہور امام مہدی صفحه ۹۳-۹۲) عیسائیوں نے تو بہت سے اندازے لگا کر مسیح کی آمد ثانی کے لئے وقت بھی مقرر کئے تھے اور The Appointed Time، ہر گلوریس اپیئر نگ ، کرائٹس سیکنڈ کمنگ جیسی کئی کتا بیں بھی لکھیں ہیں۔الغرض تمام قو میں ہی ایک اوتار کی منتظر رہی ہیں اور اب بھی ہیں۔آنے والا او تار موعود اقوام عالم اس زمانہ میں جس اوتار کا انتظار کیا جارہا ہے وہ آنے والا سب قوموں کے لئے ایک ہوکر آئے گا۔میری اس بات کی تصدیق کہ سب مذاہب کی طرف آنے والا او تار ایک ہی ہوگا۔سوامی بھولا ناتھ جی حسب ذیل الفاظ میں کرتے ہیں۔فرمایا : وو دنیا کے تمام مذہبی گرنتھوں میں لکھا ہے کہ آج کل کسی روحانی طاقت کا ظہور ہونے والا ہے اور وہ آکر ہمارے سارے دکھوں کو دُور کرے گا۔ہندو کہتے ہیں کہ وہ پورن برہم نشکلنگ اوتار دھارن کریں گے۔مسلمانوں کا عقیدہ ہے کہ امام مہدی کا ظہور ہوگا۔سکھوں کا عقیدہ ہے کہ کلکی اوتار ظاہر ہوگا۔عیسائی کہتے ہیں کہ حضرت عیسی خدا سے الگ ہو کر ظاہر ہوں گے۔اب یہ غور کرنا ہے کہ یہ ساری ہستیاں ایک ہوں گی یا علیحدہ علیحدہ۔اس کا جواب یہ ہے کہ وہ ایک ہی ہستی ہوگی جس کو سب اپنا جانیں گے اور مختلف ناموں سے پکاریں گے یا مسلمان ہندو عیسائی بدھ سب ان کو اپنی اپنی نظر سے ۴۵