شرائط بیعت اور احمدی کی ذمہ داریاں — Page 50
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ : ”نماز پڑھو، نماز پڑھو کہ وہ تمام سعادتوں کی کنجی ہے“۔(ازالہ اوہام صفحه ۸۲۹ طبع اول) حضور مزید فرماتے ہیں : ” نماز کا مغز اور روح بھی دعا ہی ہے“۔(روحانی خزائن - ايام الصلح۔جلد نمبر ۱۴۔صفحه ۲۴۱) آپ مزید فرماتے ہیں : ” اے وے تمام لوگو! اپنے تئیں میری جماعت شمار کرتے ہو۔آسمان پر تم اس وقت میری جماعت شمار کئے جاؤ گے جب سچ سچ تقومی کی راہوں پر قدم مارو گے۔سو اپنی پنجوقتہ نمازوں کو ایسے خوف اور حضور سے ادا کرو کہ گویا تم خدا تعالیٰ کو دیکھتے ہو۔اور اپنے روزوں کو خدا کے لئے صدق کے ساتھ پورے کرو۔ہر ایک جوز کوۃ کے لائق ہے وہ زکوۃ دے اور جس پر حج فرض ہو چکا ہے اور کوئی مانع نہیں وہ حج کرے۔نیکی کو سنوار کر ادا کرو اور بدی کو بیزار ہو کر ترک کرو۔یقیناً یا د رکھو کہ کوئی عمل خدا تک نہیں پہنچ سکتا جو تقویٰ سے خالی ہے۔ہر ایک نیکی کی جڑ تقویٰ ہے۔جس عمل میں یہ جڑ ضائع نہیں ہوگی۔وہ عمل بھی ضائع نہیں ہوگا۔“ کشتی نوح روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه (۱۵) آپ فرماتے ہیں: ” نماز کیا چیز ہے۔وہ دعا ہے جو تسبیح تحمید تقدیس اور استغفار اور درود کے ساتھ تضرع سے مانگی جاتی ہے۔سو جب تم نماز پڑھو تو بیخبر لوگوں کی طرح اپنی دعاؤں میں صرف عربی الفاظ کے پابند نہ رہو۔کیونکہ ان کی نماز اور ان کا استغفار سب رسمیں ہیں جن کے ساتھ کوئی حقیقت نہیں۔لیکن تم جب نماز پڑھو تو بجر قرآن کے جو خدا کا کلام ہے۔اور بجر بعض ادعیہ ماثورہ کے کہ وہ رسول کا کلام ہے 50