شرائط بیعت اور احمدی کی ذمہ داریاں — Page 151
رکھیں اور اس طرح ، اس شکل میں دیں کہ اگر وہ چیز دینے کے قابل ہے تو دی جائے۔یہ نہیں کہ ایسی اُترن جو بالکل ہی نا قابل استعمال ہو وہ دی جائے۔داغ لگے ہوں ، پسینے کی بو آرہی ہو کپڑوں میں سے۔غریب کی بھی ایک عزت ہے اس کا بھی خیال رکھنا چاہئے۔اور ایسے کپڑے اگر دئے جائیں تو صاف کروا کر ، دھلا کر ، ٹھیک کروا کر ، پھر دئے جائیں۔اور جیسا کہ میں نے پہلے کہا ہماری ذیلی تنظیمیں بھی ، لجنہ وغیرہ بھی دیتی ہیں کپڑے تو جن لوگوں کو یہ چیزیں دینی ہوں ان پر یہ واضح کیا جانا چاہئے کہ یہ استعمال شدہ چیزیں ہیں تا کہ جولے اپنی خوشی سے لے۔ہر ایک کی عزت نفس ہے ، میں نے جیسے پہلے بھی عرض کیا ہے اس کا بہت خیال رکھنے کی ضرورت ہے اور بہت خیال رکھنا چاہئے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام وَيُطْعِمُوْنَ الطَّعَامَ عَلَى حُبِّهِ = مِسْكِيْنًا وَيَتِيْمًا وَّ اَسِيْرًا کی وضاحت کرتے ہوئے فرماتے ہیں: وو یاد رکھو کہ خدا تعالیٰ نیکی کو بہت پسند کرتا ہے اور وہ چاہتا ہے کہ اس کی مخلوق سے ہمدردی کی جاوے۔اگر وہ بدی کو پسند کرتا تو بدی کی تاکید کرتا مگر اللہ تعالیٰ کی شان اس سے پاک ہے ( سبحانہ تعالیٰ شانہ )۔پس تم جو میرے ساتھ تعلق رکھتے۔یاد رکھو کہ تم ہر شخص سے خواہ وہ کسی مذہب کا ہو، ہمدردی کرو اور بلاتمیز ہر ایک سے نیکی کرو کیونکہ یہی قرآن شریف کی تعلیم ہے۔وَيُطْعِمُوْنَ الطَّعَامَ عَلَى حُبِّهِ مِسْكِيْنًا وَّيَتِيْمًا وَّ اَسِيْرًا﴾ (۱) وہ اسیر اور قیدی جو آتے تھے اکثر کفار ہی ہوتے تھے۔اب دیکھ لو کہ اسلام کی ہمدردی کی انتہا کیا ہے۔میری رائے میں کامل اخلاقی تعلیم (1) الدهر آیت ۹۔151