شرائط بیعت اور احمدی کی ذمہ داریاں

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 101 of 203

شرائط بیعت اور احمدی کی ذمہ داریاں — Page 101

چھٹی شرط بیعت یہ کہ اتباع رسم اور متابعت ہوا و ہوس سے باز آ جائے گا اور قرآن شریف کی حکومت کو بکلی اپنے سر پر قبول کرے گا اور قَالَ اللہ اور قَالَ الرَّسُول کو اپنے ہر یک راہ میں دستوار العمل قرار دے گا۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرما رہے ہیں کہ تم میرے سے اس بات پر بھی عہد بیعت کرو کہ رسم و رواج کے پیچھے نہیں چلو گے۔ایسے رسم و رواج جو تم نے دین میں صرف اور صرف اس لئے شامل کر لئے ہیں کہ تم جس معاشرے میں رہ رہے ہو اس کا وہ حصہ ہیں۔دوسرے مذاہب میں چونکہ وہ رسمیں تھیں اس لئے تم نے بھی اختیار کر لیں۔مثلاً شادی بیاہ کے موقع پر بعض فضول قسم کی رسمیں ہیں۔جیسے بری کو دکھانا یا وہ سامان جو دولہا والے دولہن کے لئے بھیجتے ہیں اس کا اظہار، پھر جہیز کا اظہار۔باقاعدہ نمائش لگائی جاتی ہے۔اسلام تو صرف حق مہر کے اظہار کے ساتھ نکاح کا اعلان کرتا ہے۔باقی سب فضول رسمیں ہیں۔ایک تو بری یا جہیز کی نمائش سے اُن لوگوں کا مقصد جو صاحب توفیق ہیں صرف بڑھائی کا اظہار کرنا ہوتا 101