شرائط بیعت اور احمدی کی ذمہ داریاں

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 93 of 203

شرائط بیعت اور احمدی کی ذمہ داریاں — Page 93

ایک اور روایت میں ہے کہ آنحضرت نے فرمایا اللہ تعالیٰ پر نگاہ رکھ تو اسے اپنے سامنے پائے گا۔تو اللہ تعالیٰ کو خوش حالی میں پہچان اللہ تعالیٰ تجھے تنگدستی میں پہچانے گا اور سمجھ لے کہ جو تجھ سے چوک گیا اور تجھ تک نہیں پہنچ سکا وہ تیرے نصیب میں نہیں تھا اور جو تجھے مل گیا ہے وہ تجھے ملے بغیر نہیں رہ سکتا تھا کیونکہ تقدیر کا لکھا یوں ہی تھا۔جان لو کہ اللہ تعالیٰ کی مدد صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے اور خوشی بے چینی کے ساتھ مل ہوئی ہے اور ہر تنگی کے بعد یسر اور آسانی ہے۔(سنن ترمذی ابواب صفة القيامة) آنحضرت ﷺ اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کیلئے حالانکہ، آپ کا کوئی فعل اللہ تعالیٰ کی رضا کے بغیر تھا ہی نہیں ، پھر کس درد سے دعا مانگتے تھے۔روایت ہے کہ محمد بن ابراہیم حضرت عائشہ رضی اللہ عنھا سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا کہ میں رسول اللہ کے پہلو میں سوئی ہوئی تھی۔پھر رات کے حصہ میں میں نے حضور کو وہاں نہ پایا۔پھر ٹولنے پر اچانک میرا ہاتھ حضور کو چھو گیا اور ہاتھ حضور کے قدم مبارک پر لگا جبکہ آپ سجدہ کر رہے تھے اور اس دوران دعا کر رہے تھے کہ اے اللہ میں تیری ناراضگی سے تیری رضا کی پناہ مانگتا ہوں اور تیری سزا سے تیری معافی کی پناہ میں آتا ہوں۔میں تیری ثنا کا شمار نہیں کر سکتا۔تو ویسا ہی ہے جیسا خود تو نے اپنی ذات کی شنابیان فرمائی ہے۔(سنن ترمذى۔كتاب الدعوات) پھر ایک روایت میں ہے کہ مدینہ کے ایک شخص سے حضرت عبد الوہاب 93