شرائط بیعت اور احمدی کی ذمہ داریاں — Page iv
روشنی ڈالی۔اس کے بعد 29 اگست کو شیورٹ ہالے، فرینکفورٹ، جرمنی میں خطبہ جمعہ میں ساتویں اور آٹھویں شرائط بیعت کو تفصیل سے بیان فرمایا۔نویں شرط کو اپنے خطبہ جمعہ فرمودہ 12 ستمبر 2003ء بمقام مسجد فضل لندن میں اور دسویں شرط بیعت کو تفصیل کے ساتھ مسجد فضل لندن میں اپنے خطبہ جمعہ فرمودہ مؤرخہ 19 2003ء میں بیان فرمایا۔ہم ان خطابات اور خطبات کو حضور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی نظر ثانی کے بعد احباب کے فائدہ کے لئے کتابی صورت میں پیش کرنے کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں ان شرائط کو صحیح رنگ میں سمجھنے اور ان پر احسن رنگ میں عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔نیز وہ سچا اور حقیقی احمدی بننے کی توفیق عطا فرمائے جیسا حضرت مسیح پاک علیہ السلام چاہتے تھے۔آمین اس کتاب میں ملفوظات حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے جو حوالہ جات درج کئے گئے ہیں ان میں جن کے ساتھ جدید ایڈیشن نہیں لکھا گیا وہ روحانی خزائن اور ملفوظات کا وہ ایڈیشن ہے جو انگلستان میں 1984ء میں شائع کیا گیا تھا اور جدید ایڈیشن“ سے مراد ملفوظات کا وہ ایڈیشن ہے جو پانچ جلدوں میں شائع کیا گیا ہے۔خاکسار منیر الدین شمس ایڈیشنل وکیل التصنيف 15 جولائی 2004ء iv