شرائط بیعت اور احمدی کی ذمہ داریاں

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 49 of 203

شرائط بیعت اور احمدی کی ذمہ داریاں — Page 49

ایک حدیث میں پیش کرتا ہوں۔حضرت جابر بیان کرتے ہیں کہ میں نے آنحضرت علی کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ نماز کو چھوڑ نا انسان کو شرک اور کفر کے قریب کر دیتا ہے۔(مسلم کتاب الایمان ـ باب بیان اطلاق اسم الكفر على من ترك الصلوة) آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ میری آنکھوں کی ٹھنڈک نماز میں ہے۔حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا: قیامت کے دن سب سے پہلے جس چیز کا بندوں سے حساب لیا جائے گا وہ نماز ہے۔اگر یہ حساب ٹھیک رہا تو وہ کامیاب ہو گیا اور اس نے نجات پالی۔اگر یہ حساب خراب ہوا تو وہ ناکام ہو گیا اور گھاٹے میں رہا۔اگر اس کے فرضوں میں کوئی کمی ہوئی تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا کہ دیکھو! میرے بندے کے کچھ نوافل بھی ہیں۔اگر نوافل ہوئے تو فرضوں کی کمی ان نوافل کے ذریعہ پوری کر دی جائے گی۔اسی طرح اس کے باقی اعمال کا معائنہ ہوگا اور ان کا جائزہ لیا جائے گا۔(ترمذى كتاب الصلوة باب ان اول ما يحاسب به العبد) پھر حدیث میں آتا ہے: حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے آنحضرت ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: کیا تم سمجھتے ہو کہ اگر کسی کے دروازے کے پاس سے نہر گزر رہی ہو اور وہ اس میں دن میں پانچ بار نہائے تو اس کے جسم پر کوئی میل رہ جائے گی ؟ صحابہ نے عرض کیا : رسول اللہ ! کوئی میل نہیں رہے گی۔آپ نے فرمایا۔یہی مثال پانچ نمازوں کی ہے، اللہ تعالیٰ ان کے ذریعہ گناہ معاف کرتا ہے اور کمزوریاں دُور کر دیتا ہے۔(بخارى كتاب مواقيت الصلوة باب الصلوة الخمس كفارة للخطاء) 49