شرائط بیعت اور احمدی کی ذمہ داریاں

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 27 of 203

شرائط بیعت اور احمدی کی ذمہ داریاں — Page 27

آپ نے فرمایا ہے کہ ایسی چیزوں سے دورر ہو جن سے خیال بھی دل میں پیدا ہوسکتا ہو۔نو جوانوں میں بعض اوقات یہ احساس نہیں رہتا۔فلمیں دیکھنے کی عادت ہوتی ہے اور ایسی فلمیں دیکھتے ہیں جو اس قابل نہیں ہوتیں کہ دیکھی جائیں۔بڑی اخلاق سے گری ہوئی ہوتی ہیں۔ان سے بھی بچنا چاہئے۔یہ بھی زنا کی ایک قسم ہی ہے۔بد نظری سے بچو پھر دوسری شرط میں تیسری قسم کی برائی بدنظری سے بچنے کی ہے۔اب یہ کیا ہے یہ نغض بصر ہے۔ایک حدیث ہے کہ ابوریحانہ روایت کرتے ہیں کہ وہ ایک غزوہ میں رسول اللہ ہے کے ساتھ تھے۔ایک رات انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: آگ اس آنکھ پر حرام ہے جو اللہ تعالیٰ کی راہ میں بیدار رہی۔اور آگ اس آنکھ پر حرام ہے جو اللہ تعالیٰ کی خشیت کی وجہ سے آنسو بہاتی ہے۔ابو شریح کہتے ہیں کہ میں نے ایک راوی کو یہ کہتے ہوئے سنا ہے کہ آنحضرت ﷺ نے یہ بھی فرمایا تھا کہ آگ اس آنکھ پر حرام ہے جو اللہ تعالیٰ کی حرام کردہ اشیاء کو دیکھنے کی بجائے جھک جاتی ہے۔اور اس آنکھ پر بھی حرام ہے جو اللہ عزوجل کی راہ میں پھوڑ دی گئی ہو۔(سنن دارمی ، کتاب الجہاد ، باب في الذي يسهر في سبيل الله حارساً) پھر ایک حدیث ہے عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی ﷺ نے فرمایا کہ تم اپنے بارہ میں چھ باتوں میں مجھے ضمانت دیدو۔صلى الله (رسول اللہ ﷺ فرما رہے ہیں کہ میں تمہیں جنت میں جانے کی بشارت 27