شرائط بیعت اور احمدی کی ذمہ داریاں

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 20 of 203

شرائط بیعت اور احمدی کی ذمہ داریاں — Page 20

خیال آیا اور ساتھ ہی یہ خیال آتا کہ جب پکڑا گیا تو آنحضرت ﷺ کے سامنے پیش ہوں گا۔جھوٹ نہ بولنے کا وعدہ کیا ہے۔سچ بولا تو یا تو شرمندگی ہوگی یا سزا ملے گی۔اس طرح آہستہ آہستہ کر کے اس کی تمام برائیاں ختم ہوگئیں۔اصل میں تو جھوٹ ہی تمام برائیوں کی جڑ ہے۔اب اس کی میں مزید وضاحت کرتا ہوں۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ذلِكَ وَمَنْ يُعَظِّمْ حُرُمَتِ اللهِ فَهُوَ خَيْرٌ لَّهُ عِنْدَ رَبِّهِ وَأُحِلَّتْ لَكُمُ الْأَنْعَامُ إِلَّا مَا يُتْلَى عَلَيْكُمْ فَاجْتَنِبُوا الرِّجْسَ مِنَ الْأَوْثَانِ وَاجْتَنِبُوْا قَوْلَ الزُّوْرِ﴾ (الحج آیت ۳۱) اس کا ترجمہ یہ ہے : اور جو بھی اُن چیزوں کی تعظیم کرے گا جنہیں اللہ نے حرمت بخشی ہے تو یہ اس کے لئے اس کے رب کے نزدیک بہتر ہے۔اور تمہارے لئے چوپائے حلال کر دیئے گئے سوائے ان کے جن کا ذکر تم سے کیا جاتا ہے۔پس بتوں کی پلیدی سے احتراز کرو اور جھوٹ کہنے سے بچو۔یہاں شرک کے ساتھ جھوٹ بھی رکھا گیا ہے۔پھر فرمایا: ﴿اَلَا لِلَّهِ الدِّيْنُ الْخَالِصُ - وَالَّذِيْنَ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِهِ اَوْلِيَاءَ مَا نَعْبُدُهُمْ إِلَّا لِيُقَرِّبُوْنَا إِلَى اللَّهِ زُلْفَى إِنَّ اللَّهَ يَحْكُمُ بَيْنَهُمْ فِى مَا هُمْ فِيْهِ يَخْتَلِفُوْنَ إِنَّ اللَّهَ لَا يَهْدِي مَنْ هُوَ كَذِبٌ كَفَّارٌ﴾ (الزمر آیت ۴) ترجمہ: خبردار! خالص دین ہی اللہ کے شایانِ شان ہے اور وہ لوگ جنہوں نے اُس کے سوا دوست اپنا لئے ہیں ( کہتے ہیں کہ ) ہم اس مقصد کے سوا اُن کی 20