شرائط بیعت اور احمدی کی ذمہ داریاں — Page 19
دوسری شرط بیعت یہ کہ جھوٹ اور زنا اور بدنظری اور ہر ایک فسق و فجو راور ظلم اور خیانت اور فساد اور بغاوت کے طریقوں سے بچتا رہے گا اور نفسانی جوشوں کے وقت ان کا مغلوب نہیں ہوگا اگر چہ کیسا ہی جذ بہ پیش آوئے“۔اس ایک شرط میں نوقسم کی برائیاں بیان کی گئی ہیں کہ ہر بیعت کرنے والے کو، ہر اس شخص کو جو اپنے آپ کو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی جماعت میں شامل ہونے کا دعویٰ کرتا ہے ان برائیوں سے بچنا ہے۔سب سے بڑی برائی۔جھوٹ اصل میں تو سب سے بڑی برائی جھوٹ ہے۔اس لئے جب کسی شخص نے صلى الله آنحضرت ﷺ سے یہ کہا کہ مجھے کوئی ایسی نصیحت کریں جس پر میں عمل کر سکوں کیونکہ میرے اندر بہت ساری برائیاں ہیں اور تمام برائیوں کو میں چھوڑ نہیں سکتا۔آپ نے فرمایا کہ یہ عہد کرو کہ ہمیشہ سچ بولو گے اور کبھی جھوٹ نہیں بولو گے۔اس وجہ سے ایک ایک کر کے اس کی ساری برائیاں چھوٹ گئیں کیونکہ جب بھی اسے کسی برائی کا 19