شرائط بیعت اور احمدی کی ذمہ داریاں

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 13 of 203

شرائط بیعت اور احمدی کی ذمہ داریاں — Page 13

پهلی شرط بیعت بیعت کنندہ سچے دل سے عہد اس بات کا کرے کہ آئندہ اس وقت تک کہ قبر میں داخل ہو شرک سے مجتنب رہے گا۔خدا تعالیٰ شرک کو معاف نہیں کرے گا اللہ تعالیٰ سورۃ النساء آیت ۴۹ میں فرماتا ہے:۔انَّ اللَّهَ لَا يَغْفِرُ أَنْ يُشْرَكَ بِهِ وَيَغْفِرُ مَادُوْنَ ذَلِكَ لِمَنْ يَّشَاءُ - وَمَنْ يُشْرِكْ بِاللَّهِ فَقَدِ افْتَرَى إِثْمًا عَظِيمًا اس کا ترجمہ یہ ہے کہ یقینا اللہ معاف نہیں کرے گا اس کو کہ اس کا کوئی شریک ٹھہرایا جائے اور اس کے علاوہ سب کچھ معاف کر دے گا جس کے لئے وہ چاہے۔اور جو اللہ کا شریک ٹھہرائے تو یقیناً اس نے بہت بڑا گناہ افترا کیا ہے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام اس ضمن میں فرماتے ہیں: ” اسی طرح خدا نے قرآن میں فرمایا وَيَغْفِرُ مَا دُونَ ذَلِكَ۔۔۔الخ یعنی ہر ایک گناہ کی 13