شرائط بیعت اور احمدی کی ذمہ داریاں — Page 11
لئے لوگ آئے ہوئے تھے ) اور جو پہلے کر چکے ہیں ان کو چند کلمات بطور نصیحت کے 66 کہتا ہوں۔چاہئے کہ اسے پوری توجہ سے سنیں۔“ وو آپ لوگوں کی یہ بیعت ، بیعت تو بہ ہے۔تو بہ دو طرح ہوتی ہے۔ایک تو گزشتہ گناہوں سے یعنی ان کی اصلاح کرنے کے واسطے جو کچھ پہلے غلطیاں کر چکا ہے ان کی تلافی کرے اور حتی الوسع ان بگاڑوں کی اصلاح کی کوشش کرنا اور آئندہ کے گناہوں سے باز رہنا اور اپنے آپ کو اس آگ سے بچائے رکھنا۔اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ تو بہ سے تمام گناہ جو پہلے ہو چکے ہیں معاف ہو جاتے ہیں بشرطیکہ وہ تو بہ صدق دل اور خلوص نیت سے ہو اور کوئی پوشیدہ دغا بازی دل کے کسی کو نہ میں پوشیدہ نہ ہو۔وہ دلوں کے پوشیدہ اور مخفی رازوں کو جانتا ہے۔وہ کسی کے دھو کہ میں نہیں آتا۔پس چاہئے کہ اس کو دھوکہ دینے کی کوشش نہ کی جاوے اور صدق ے، نہ نفاق سے، اس کے حضور توبہ کی جاوے۔تو بہ انسان کے واسطے کوئی زائد یا بے فائدہ چیز نہیں ہے اور اس کا اثر صرف قیامت پر ہی منحصر نہیں بلکہ اس سے انسان کی دنیا اور دین دونو سنور جاتے ہیں۔اور اسے اس جہان میں اور آنے والے جہان دونو میں آرام اور خوشحالی نصیب ہوتی ہے۔“ سے، (ملفوظات۔جلد پنجم۔صفحه ۱۸۷، ۱۸۸) 11