شرائط بیعت اور احمدی کی ذمہ داریاں — Page 188
دفعہ اس طرح بھی ہوتا ہے کہ ایسے لوگ فتنہ پیدا کرنے والے، خاندانوں کو خاندانوں سے لڑا دیتے ہیں۔ایسے فتنہ کی باتوں سے خود بھی بچو اور فتنہ پیدا کرنے والوں سے بھی بچو۔اور اگر ہو سکے تو ان کی اصلاح کی کوشش کرو۔پھر شتر ایک تو براہ راست لڑائی جھگڑوں سے، گالی گلوچ سے پیدا ہوتا ہے ،اس سے فتنہ بھی پیدا ہوتا ہے۔تو فرمایا کہ اگر تمہیں میرے ساتھ تعلق ہے اور میری اطاعت کا دم بھرتے ہو تو میری تعلیم یہ ہے کہ ہر قسم کے فتنہ اور شتر کی باتوں سے بچو۔تم میں صبر اور وسعت حوصلہ اس قدر ہو کہ اگر تمہیں کوئی گالی بھی دے تو صبر کرو۔پھر اس تعلیم پر عمل کر کے تمہارے لئے نجات کے راستے کھلیں گے۔تم خدا تعالیٰ کے مقربین میں شامل ہو گے۔کسی بھی معاملے میں مقابلہ بازی نہیں ہونی چاہئے۔بچے ہو کر جھوٹوں کی طرح تذلل اختیار کرو۔اور جو مرضی تمہیں کوئی کہہ دے تم محبت پیار اور خلوص سے پیش آؤ۔ایسی پاک زبان بناؤ ، ایسی میٹھی زبان ہو، اخلاق اس طرح تمہارے اندر سے ٹپک رہا ہو کہ لوگ تمہاری طرف بچے چلے آئیں۔تو تمہارے ماحول میں یہ پتہ چلے، ہر ایک کو یہ پتہ چل جائے کہ یہ احمدی ہے۔اس سے سوائے اعلیٰ اخلاق کے اور کسی چیز کی توقع نہیں کی جاسکتی۔تمہارے یہ اخلاق بھی دوسروں کو کھینچنے اور توجہ حاصل کرنے کا باعث بنیں گے۔پھر یہ ہوتا ہے کہ بعض لوگ مقدمات میں ذاتی مفاد کی خاطر جھوٹی گواہیاں بھی دے دیتے ہیں، جھوٹا کیس بھی اپنا پیش کر دیتے ہیں۔تو فرمایا کہ تمہارا ذاتی مفاد بھی تمہیں سچی گواہی دینے سے نہ روکے۔بعض لوگ یہاں بھی اور دوسرے ملکوں میں بھی بعض دفعہ باہر آنے کے چکر میں غلط بیانی سے کام لیتے ہیں ، تو ان باتوں سے بھی بچو۔188