شرائط بیعت اور احمدی کی ذمہ داریاں

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 183 of 203

شرائط بیعت اور احمدی کی ذمہ داریاں — Page 183

چلتا ہے کہ کیوں ہمیں آپ سے اطاعت کا تعلق رکھنا ضروری ہے۔حضرت ابو ہریرۃ روایت کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا: جب تک عیسی بن مریم جو منصف مزاج حاکم اور امام عادل ہوں گے معبوث ہو کر نہیں آتے قیامت نہیں آئے گی۔(جب وہ معبوث ہوں گے تو ) وہ صلیب کو تو ڑیں گے، خنزیر کو قتل کریں گے ، جزیہ کے دستور کو ختم کریں گے اور ایسا مال تقسیم کریں گے جسے لوگ قبول کرنے کے لئے تیار نہیں ہوں گے۔(سنن ابن ماجه كتاب الفتن باب فتنه الدجال وخروج عيسى بن مريم و خروج ياجوج و ماجوج) تو اس حدیث میں بھی چونکہ سمجھنے کی ضرورت تھی ، موٹی عقل کے لوگوں کو سمجھ نہیں آئی اور وہ ظاہری معنوں کے پیچھے چل پڑے۔عجیب مضحکہ خیز قسم کی تشریح کرتے ہیں۔صاف ظاہر ہے کہ خنزیر کوقتل کرنے سے مرادختر بر صفت لوگوں کا قلع قمع کرنا ہے۔سؤروں کی برائیاں ، باقی جانوروں کی نسبت تو اب ثابت شدہ ہیں۔تو وہی برائیاں جب انسانوں میں پیدا ہو جائیں تو ظاہر ہے کہ ان کی صفائی انتہائی ضروری ہے۔پھر یہ ہے کہ وہ مال دیں گے، مال تقسیم کریں گے۔اس کو بھی یہ لوگ نہیں سمجھتے۔ابھی چند دن پہلے پاکستان میں علماء نے جلسہ کیا اور حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے خلاف، جماعت کے خلاف انتہائی غلیظ زبان استعمال کرتے ہوئے ایک یہ بھی سوال اٹھایا کہ مسیح نے آکر تو مال تقسیم کرنا تھا نہ کہ لوگوں سے مانگنا تھا۔دیکھو احمدی ( وہ تو قادیانی کہتے ہیں ) چندہ وصول کرتے ہیں۔اس سے ثابت ہوا کہ یہ جھوٹے ہیں۔اب ان عقل کے اندھوں کوکوئی عظمند آدمی سمجھا نہیں سکتا کہ مسیح جو روحانی خزائن بانٹ رہا ہے تم اس کو 183