شرائط بیعت اور احمدی کی ذمہ داریاں — Page 166
کے ساتھ حسن سلوک ہے۔خدا تعالی کو بھی اس طرح پر اس بات کی چڑ ہے کہ کوئی اس کی مخلوق سے سرد مہری برتے کیونکہ اس کو اپنی مخلوق بہت پیاری ہے۔پس جو شخص خدا تعالیٰ کی مخلوق کے ساتھ ہمدردی کرتا ہے وہ گویا اپنے خدا کو راضی کرتا ہے۔“ (ملفوظات جلد چہارم صفحه ۲۱۵ تا ۲۱۶۔جدید ایڈیشن) اللہ تعالیٰ ہمیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ان نصائح پر عمل کرنے کی توفیق دے۔اور آپ سے جو عہد بیعت ہم نے باندھا ہے اس کو پورا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔از خطبه جمعه ارشاد فرموده ۱۲ ستمبر ۲۰۰۳ء بمقام مسجد فضل لندن انگلستان) 166