شرائط بیعت اور احمدی کی ذمہ داریاں — Page 164
خدمت کرو، نہ خود پسندی سے ان پر تکبر۔ہلاکت کی راہوں سے ڈرو “ (کشتی نوح روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۱۲۔۱۱) پھر فرمایا: ” لوگ تمہیں دُکھ دیں گے اور ہر طرح سے تکلیف پہنچائیں گے مگر ہماری جماعت کے لوگ جوش نہ دکھا ئیں۔جوش نفس سے دل دُکھانے والے الفاظ استعمال نہ کرو اللہ تعالیٰ کو ایسے لوگ پسند نہیں ہوتے۔ہماری جماعت کو اللہ تعالیٰ ایک نمونہ بنانا چاہتا ہے۔“ آپ مزید فرماتے ہیں : اللہ تعالیٰ متقی کو پیار کرتا ہے۔خدا تعالیٰ کی عظمت کو یاد کر کے سب ترساں رہو اور یاد رکھو کہ سب اللہ کے بندے ہیں۔کسی پر ظلم نہ کرو نہ تیزی کرونہ کسی کو حقارت سے دیکھو۔جماعت میں اگر ایک آدمی گندہ ہوتا ہے تو وہ سب کو گندہ کر دیتا ہے۔اگر حرارت کی طرف تمہاری طبیعت کا میلان ہو تو پھر اپنے دل کو ٹولو کہ یہ حرارت کس چشمہ سے نکلی ہے۔یہ مقام بہت نازک ہے۔“ (ملفوظات جلد نمبر ا صفحه ۸، ۹) فرمایا: ”ایسے بنو کہ تمہارا صدق اور وفا اور سوز و گداز آسمان پر پہنچ جاوے۔خدا تعالیٰ ایسے شخص کی حفاظت کرتا اور اس کو برکت دیتا ہے جس کو دیکھتا ہے کہ اس کا سینه صدق اور محبت سے بھرا ہوا ہے۔وہ دلوں پر نظر ڈالتا اور جھانکتا ہے نہ کہ ظاہری قیل وقال پر۔جس کا دل ہر قسم کے گند اور ناپاکی سے مُعَرَّا اور مُبَرَّا پاتا ہے، اس میں آ اُترتا ہے اور اپنا گھر بناتا ہے۔(ملفوظات جلد سوم صفحه ۱۸۱۔جدید ایڈیشن ) 164)