شرائط بیعت اور احمدی کی ذمہ داریاں — Page 143
اور استقلال کے ساتھ قائم رہو۔(مسلم کتاب الایمان باب جامع اوصاف الاسلام) صحابہ کا کیا فعل تھا۔ایک حدیث میں یہ واقعہ ہے۔ابتداء میں جب شراب اسلام میں حرام نہیں تھی۔صحابہ بھی شراب پی لیا کرتے تھے اور اکثر نشہ بھی ہو جایا کرتا تھا۔لیکن اس حالت میں بھی ان پر دین اور دین کی عزت کا غلبہ رہتا تھا۔یہ فکر تھی کہ سب چیزوں پر دین سب سے زیادہ مقدم ہے۔چنانچہ جب شراب کی حرمت کا بھی حکم آیا ہے تو جو لوگ مجلس میں بیٹھے شراب پی رہے تھے بعض ان میں سے نشہ میں بھی تھے۔جب انہوں نے اس کی حرمت کا حکم سنا تو فورا تعمیل کی۔اس بارہ میں حدیث ہے۔حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں ابوطلحہ انصاری، ابو عبیدہ بن جراح اور ابی بن کعب کو کھجور کی شراب پلا رہا تھا۔کسی آنے والے نے بتایا کہ شراب حرام ہوگئی ہے۔یہ سُن کر ابوطلحہ نے کہا کہ انس اٹھو اور شراب کے مٹکوں کو توڑ ڈالو۔انس کہتے ہیں کہ میں اٹھا اور پتھر کی کونڈی کا نچلا حصہ مٹکوں پر دے مارا اور وہ ٹوٹ گئے۔(بخاری کتاب خبر الواحد باب ماجاء في اجازة الواحد الصدوق) دو اسلام کا زندہ ہونا ہم سے ایک فدیہ مانگتا ہے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ : اسلام کا زندہ ہونا ہم سے ایک فدیہ مانگتا ہے۔وہ کیا ہے؟ ہمارا اسی راہ میں مرنا۔یہی موت ہے جس پر اسلام کی زندگی ،مسلمانوں کی زندگی اور زندہ خدا کی تجلی 143