شرائط بیعت اور احمدی کی ذمہ داریاں — Page 127
میں سے ہر ایک کو اس کا بھر پور حصہ ملے گا۔(صحيح مسلم كتاب الجنة وصفة نعمها واهلها) اللہ کرے کہ ہر احمدی عاجزی، مسکینی اور خوش خلقی کی راہوں پر چلتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی رحم کی نظر حاصل کرنے والا ہو، اللہ تعالیٰ کی جنت میں جانے والا ہو اور ہر گھر تکبر کے گناہ سے پاک ہو۔ایک حدیث میں آتا ہے۔حضرت ابوسعید خدری اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : عزت اللہ تعالیٰ کا لباس اور کبریائی اس کی چادر ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے پس جو کوئی بھی انہیں مجھ سے چھینے کی کوشش کرے گا میں اسے عذاب دوں گا۔(صحیح مسلم كتاب البر والصلة) متکبر ہرگز جنت میں داخل نہیں ہوگا پس تکبر آخر کار انسان کو خدا کے مقابل پر کھڑا کر دیتا ہے۔جب خدا کا شریک بنانے والے کو اللہ تعالیٰ نے کہا ہے کہ معاف نہیں کروں گا تو پھر جو خود خدائی کا دعویدار بن جائے اس کی کس طرح بخشش ہو سکتی ہے۔یہ تکبر ہی تھا جس نے مختلف وقتوں میں فرعون صفت لوگوں کو پیدا کیا اور پھر ایسے فرعونوں کے انجام آپ نے پڑھے بھی اور اس زمانہ میں دیکھے بھی۔یہ بڑا خوف کا مقام ہے۔ہر احمدی کو ادنی سے تکبر سے بھی بچنا چاہئے کیونکہ یہ پھر پھیلتے پھیلتے پوری طرح انسان کو اپنی لپیٹ میں لے لیتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے ہمیں یہ وارنگ دے دی ہے، واضح کر دیا ہے کہ یہ میری چادر ہے ہمیں 127