شرائط بیعت اور احمدی کی ذمہ داریاں — Page 119
اپنے اختتام کو پہنچے گا اس جلسہ کی برکات اور فیوض سے آپ سارا سال بلکہ زندگی بھر فائدہ اٹھانے والے ہوں۔اللہ تعالیٰ ہماری نسلوں میں بھی اللہ ، اسکے رسول مسیح موعود علیہ السلام اور خلافت سے محبت کا تعلق قائم رکھے۔اللہ تعالیٰ ہماری پچھلی کمزوریوں اور گناہوں کی پردہ پوشی فرماتے ہوئے ہمیں معاف فرمائے اور ہمیں محض اور محض اپنے فضل سے اپنے پیاروں کی جماعت میں شامل رکھے۔اے خدا تو غفور رحیم ہے۔ہمارے گناہ معاف فرما۔ہم پر رحم فرما۔اپنی مغفرت اور رحمت کی چادر میں ڈھانپ لے۔ہمیں کبھی اپنے سے جدا نہ کرنا۔آمين يارب العالمين۔(از اختتامی خطاب بر موقعه جلسه سالانه جرمنی ۲۴/ اگست ۲۰۰۳ء) 119)