شرائط بیعت اور احمدی کی ذمہ داریاں — Page 95
تم ماریں کھاؤ اور خوش رہو اور گالیاں سنو اور شکر کرو اور نا کامیاں دیکھو اور پیوند مت توڑو۔تم خدا کی آخری جماعت ہوسو وہ عمل نیک دکھاؤ جو اپنے کمال میں انتہائی درجہ پر ہو۔ہر ایک جو تم میں سست ہو جائے گا وہ ایک گندی چیز کی طرح جماعت سے باہر پھینک دیا جائے گا اور حسرت سے مرے گا اور خدا کا کچھ نہ بگاڑ سکے گا۔دیکھو میں بہت خوشی سے خبر دیتا ہوں کہ تمہارا خدا در حقیقت موجود ہے۔اگر چہ سب اسی کی مخلوق ہے لیکن وہ اس شخص کو چن لیتا ہے جو اس کو چنتا ہے۔وہ اس کے پاس آ جاتا ہے جو اس کے پاس جاتا ہے۔جو اس کو عزت دیتا ہے وہ بھی اس کو عزت دیتا ہے۔(کشتی نوح۔روحانی خزائن جلد 19 صفحه (15) پھر آپ فرماتے ہیں ” ہم کو تو چاہئے کہ اللہ تعالیٰ کو راضی کریں اور اس کے لئے ضرورت ہے اخلاص کی صدق و وفا کی ، نہ یہ کہ قیل وقال تک ہی ہماری ہمت و کوشش محدود ہو۔جب ہم اللہ تعالیٰ کو راضی کرتے ہیں پھر اللہ تعالیٰ بھی برکت دیتا ہے اور اپنے فیوض و برکات کے دروازے کھول دیتا ہے۔اس تنگ دروازے سے جو صدق و وفا کا دروازہ ہے گزرنا آسان نہیں۔ہم کبھی ان باتوں سے فخر نہیں کر سکتے کہ رویا یا الہام ہونے لگے اور ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھے رہیں اور مجاہدات سے دستکش ہور ہیں اللہ تعالیٰ اس کو پسند نہیں کرتا“۔(البدر جلد 3 نمبر 18- 19 بتاريخ 16۔8 مئی 1904) پھر آپ نے فرمایا ” ہر مؤمن کا یہی حال ہوتا ہے اگر وہ اخلاص اور 95