شرائط بیعت اور احمدی کی ذمہ داریاں — Page iii
پیش لفظ صلى الله اللہ تعالیٰ کا ہم پر بے حد احسان اور فضل ہے کہ اس نے ہمیں آنحضور علی کی پیشگوئیوں کے مطابق آنے والے مسیح موعود و مہدی معہودسید نا حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام کو پہچاننے اور ماننے کی توفیق عطا فرمائی۔فالحمد للہ علی ذلک۔حضور علیہ السلام کو جب اللہ تعالیٰ کی طرف سے بیعت لینے کا اذن ہوا تو آپ نے بیعت کرنے والوں کے لئے اشتہار تکمیل تبلیغ 12 جنوری 1889ء میں دس شرائط بیعت مقررفرما ئیں۔ہر وہ شخص جو حضور علیہ السلام کے سلسلہ بیعت میں شامل ہوتا ہے، ان شرائط پر عمل کرنے کا عہد کرتا ہے۔ان شرائط کو تفصیل سے جانتا اور ان پر عمل کرنے کی کوشش کرنا ہم سب کے لئے بے حد ضروری ہے۔حضرت امیر المؤمنین مرزا مسرور احمد صاحب خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی بنصرہ العزیز نے ہماری راہنمائی اور آسانی کے لئے مختلف خطابات اور خطبات جمعہ میں قرآن کریم، احادیث نبویہ ﷺ اور سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات کی روشنی میں ان شرائط بیعت کی نہایت عمدہ رنگ میں تفصیل فرمائی ہے۔اس کا آغاز حضور نے جلسہ سالانہ برطانیہ کے اپنے اختتامی خطاب فرمودہ مؤرخہ 27 جولائی 2003 ء سے فرمایا جس میں حضور نے دس شرائط بیعت میں سے پہلی تین شرائط کو تفصیل سے بیان فرمایا جبکہ حضور انور نے جلسہ سالانہ جرمنی کے موقعہ پر 24 اگست 2003ء کو اپنے اختتامی خطاب میں چوتھی ، پانچویں اور چھٹی شرط بیعت پر تفصیل سے