شرائط بیعت اور احمدی کی ذمہ داریاں — Page 99
گئے ،شہید کئے گئے ، بیٹا باپ کے سامنے اور باپ بیٹے کے سامنے مارا گیا تو کیا خدا نے جو سب سے بڑھ کر وفاؤں کا جواب دینے والا ہے اس خون کو یوں ہی رائیگاں جانے دیا ؟ نہیں اس نے پہلے سے بڑھ کر ان کی نسلوں پر رحمتوں اور فضلوں کی بارش برسائی۔آپ میں سے کئی جو یہاں موجود ہیں یا دنیا کے مختلف ممالک میں پھیلے ہوئے ہیں اس بات کے چشم دید گواہ ہیں۔بلکہ آپ میں سے اکثر ان فضلوں کے مورد بنے ہوئے ہیں۔یہ اس وفا کا ہی نتیجہ ہے جو آپ نے خدا تعالیٰ سے کی اور حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام سے کئے عہد بیعت کو سچ کر دکھایا۔کشائش میں کہیں آپ یا آپ کی نسلیں اس عہد بیعت کو بھول نہ جائیں۔اس پیارے خدا سے ہمیشہ وفا کا تعلق رکھیں تا کہ یہ فضل آپ کی نسلوں میں بھی قائم رہے اور اس وفا کے تعلق کو اگلی نسلوں میں بھی منتقل کرتے چلے جائیں۔99