شمائل محمد صلی اللہ علیہ وسلم — Page 54
101 100 -42 جانوروں کے لئے رحمت جانور بھی خدا کی مخلوق ہیں اور آنحضرت مطلقہ ہر چیز کے لئے رحمت بنا کر بھیجے گئے ہیں۔اس لئے آپ نے جانوروں سے بھی رحم اور شفقت کے بہترین نمونے دکھائے اور دوسروں کو بھی اس کی تلقین فرمائی۔حضور بلبلا تا اونٹ رمت کا ایک انصاری صحابی کے باغ میں تشریف لے گئے۔وہاں ایک اونٹ حضور کو دیکھ کر بلبلایا اور اس کی آنکھوں میں آنسو آ گئے۔آپ نے شفقت سے اس پر ہاتھ پھیرا تو وہ پرسکون ہو گیا۔پھر آپ نے پوچھا یہ اونٹ کس کا ہے؟ ایک انصاری نے بتایا کہ میرا اونٹ ہے۔فرمایا اس اونٹ نے میرے پاس شکایت کی ہے کہ تم اسے بھوکا رکھتے ہو اور طاقت سے بڑھ کر کام لیتے ہو۔خدا نے تمہیں اس کا مالک بنایا ہے۔اس کے بارہ میں خدا سے ڈرو۔(سنن ابوداؤد: کتاب الجہاد باب مایو مر به من القيام على الدواب والبهائم ) حضرت سہل بیان کرتے ہیں کہ:۔حضور خدا سے ڈرو ر متلاقہ ایک اونٹ کے پاس سے گزرے جس کا پیٹ بھوک کی وجہ سے کمر کے ساتھ لگ چکا تھا۔اسے دیکھ کر آپ نے فرمایا ان بے زبان جانوروں کے متعلق خدا سے ڈرو۔ان پر سواری بھی اس وقت کرو جب یہ صحت مند ہوں اور ان کا گوشت تب کھاؤ جب یہ صحت مند ہوں۔(سنن ابوداؤد۔کتاب الجہاد۔باب مایو مر به من القيام على الدواب والبهائم ) نرمی اختیار کرو حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ ایک دن میں ایک ایسے اونٹ پر سوار ہوئی جو اڑیل تھا اور مجھے تنگ کر رہا تھا تو میں نے اسے ادھر ادھر دوڑانا شروع کر دیا۔حضور نے دیکھا تو فرمایا نرمی اختیار صحیح مسلم کتاب البر والصلۃ : باب فی فضل الرفق ) کرو۔بچے واپس رکھ دو ایک صحابی حضرت عبد اللہ بیان کرتے ہیں:۔ہم ایک سفر میں حضور کے ساتھ تھے کہ ایک چھوٹی چڑیا دیکھی جس کے ہمراہ دو بچے بھی تھے۔ہم نے اس کے بچے اٹھائے تو چڑیا ہمارے قریب آ کر اڑنے لگی۔حضور نے دیکھا تو فرمایا اس چڑیا کو اس کے بچوں کی وجہ سے کس نے تکلیف پہنچائی ہے۔اس کے بیچے واپس رکھ دو۔( سنن ابو داؤد۔کتاب الادب باب قتل الذر) انڈہ رکھ دو حضور مقالہ صحابہ کے ساتھ سفر میں تھے۔راستے میں ایک جگہ ایک پرندے نے انڈہ دیا ہوا تھا۔ایک شخص نے وہ انڈا اٹھالیا۔پرندہ آیا اور آنحضرت ملاقہ کے اوپر اضطراب اور تکلیف کے ساتھ اڑنا شروع کر دیا۔حضور نے فرمایا تم میں کس نے اس کا انڈہ چھین کر تکلیف پہنچائی ہے۔اس شخص نے کہایا رسول اللہ میں نے اس کا انڈہ اٹھالیا ہے۔فرمایا اس پر رحم کرو اور انڈہ وہیں رکھ دو۔اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدِو آلِ مُحَمَّدٍ وَ بَارِک وَسَلَّمُ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ www۔alislam۔org