شمائل محمد صلی اللہ علیہ وسلم — Page 4
1 ہے۔اس میں سے صرف کچھ ٹہنیوں کی آپ کے لئے تصویر کشی کی گئی ہے اور ہر ٹہنی سے صرف چند پھولوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔یہ دلکش مناظران پاک وجودوں نے بیان کئے ہیں جنہوں نے اس صاحب جلال و جمال کو اپنی ظاہری و باطنی آنکھوں سے دیکھا۔جنہوں نے اس چشمہ رواں سے جام بھر بھر کر بیٹے اور اس حسن و احسان کی تابنا کی سے خود بھی روشن ہو کر ستارے بن گئے۔رسول اللہ کی سیرت نوروں کا مجموعہ ہے۔جس سے رنگارنگ شعاعیں پھوٹتی ہیں اور سیرت کے ہر واقعہ سے متعدد اخلاق کی طرف راہنمائی ہوتی ہے۔مگر تکرار اور طوالت سے بچتے ہوئے ہر واقعہ ایک ہی عنوان کے تابع رکھا گیا ہے۔اہلِ ذوق اور صاحبان نظر سرسری مطالعہ سے ہی اسی موضوع کے دیگر واقعات اسی کتاب میں تلاش کر سکتے ہیں۔یہ روح پرور واقعات صرف پڑھنے کی چیز نہیں عمل میں ڈھالنے اور زندگی سنوارنے کا نسخہ ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس رحمت عالم کی سچی اتباع کی توفیق عطا فرمائے۔جس کی پیروی سے خدا تعالیٰ ملتا ہے اور ظلماتی پردے اٹھتے ہیں اور اسی جہان میں کچی نجات کے آثار نمایاں ہوتے ہیں۔الله تعالی کی گواهـ صاحب خلق عنق إِنَّكَ لَعَلَى خُلُقٍ عَظِيمٍ تو اے نبی ایک خلق عظیم پر مخلوق ومفطور ہے“ یعنی اپنی ذات میں تمام مکارم اخلاق کا ایسا ستم و کمل ہے کہ اس پر زیادت متصور نہیں۔ترجمہ حضرت مسیح موعود۔براہین احمدیہ۔روحانی خزائن جلد 1 صفحہ 194 حاشیہ) رؤف و رحیم وجود لَقَدْ جَاءَ كُمْ رَسُولٌ مِّنْ اَنْفُسِكُمْ عَزِيزٌ عَلَيهِ مَاعَنِتُم حَرِيصٌ عَلَيْكُمْ بِالْمُومِنِينَ رَءُوفٌ رَّحِيمٌ (سورۃ التوبہ - آیت 128) ترجمہ:۔(اے مومنو!) تمہارے پاس تمہاری ہی قوم کا ایک فردرسول ہو کر آیا ہے تمہارا تکلیف میں پڑنا اس پر شاق گذرتا ہے اور وہ تمہارے لئے خیر کا بہت بھوکا ہے۔اور مومنوں کے ساتھ محبت کرنے والا (اور ) بہت کرم کرنے والا ہے۔www۔alislam۔org