شمائل محمد صلی اللہ علیہ وسلم — Page 5
3 2 مقصد بعثت مکارم اخلاق کی تکمیل عَنْ أَبِي هُرَيرَةً قَالَ قَالَ رَسُولُ الله الله إِنَّمَا بُعِثْتُ لِا تَمِّمَ مَكَارِمَ الْأَخْلَاقِ حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت متلاقہ نے فرمایا مجھے تو اعلیٰ اخلاق کی تکمیل کے لئے معبوث کیا گیا ہے۔(سنن کبری للبیھقی - کتاب الشهادات بیان مکارم الاخلاق جلد 10 صفحہ 192 مطبع دائرہ المعارف العثمانیہ۔حیدر آباد دکن 1355ھ ) اخلاق عین قرآن تھے حضرت سعد بن ہشام بیان کرتے ہیں کہ:۔میں حضرت عائشہ کے پاس گیا اور عرض کی کہ اے ام المومنین مجھے آنحضرت مالقہ کے اخلاق کے بارہ میں کچھ بتا ئیں۔انہوں نے فرمایا۔كَانَ خُلُقُهُ الْقُرْآنَ آپ کے اخلاق قرآن کے عین مطابق تھے۔کیا آپ قرآن نہیں پڑھتے۔اللہ تعالیٰ نے آپ کے متعلق فرمایا ہے۔سیرت نبوی کا جامع نقشه حضرت علیؓ سے روایت ہے کہ میں نے آنحضرت ملالہ سے آپ کی سنت کے بارہ میں پوچھا تو آپ نے فرمایا۔الْمَعْرِفَةُ رَأْسُ مَالِي معرفت میرا سرمایہ ہے وَالعَقُلُ أَصْلُ دِينِي اور عقل میرے دین کی بنیاد وَالْحُبُّ أَسَاسِي اور محبت میری اساس وَالشَّوقُ مَرْكَبِي اور شوق میری سواری وَذِكرُ اللَّهِ أَنِيسِی اور ذکر الہی میرا مونس وَالرِّقَةُ كَنُزِى اور وثوق میرا خزانہ وَالْحُزْنُ رَفِيقي اور غم میرار فیق وَالعِلمُ سَلَاحِي اور علم میرا ہتھیار وَالصَّبْرُ رِدَائي اور صبر میری چادر وَالرَّضَاءُ غَنِيمَتِي اور رضا میری غنیمت وَالعَجْزُ فَخْرِى اور عاجزی میرافخر وَالزُّهدُ حِرفَتِي اور زھد میرا پیشہ إِنَّكَ لَعَلَى خُلُقٍ عَظِيمٍ “ وَاليَقينُ قُوَّتِي اور یقین میری قوت (مسند احمد بن حنبل۔باقی مسند الانصار۔حدیث نمبر 24460) وَالصِّدْقُ شَفِيعِي اور صدق میرا شفیع وَالطَّاعَةُ حَسْبِي اور اطاعت الہی میرا حسب وَالْجِهَادُ خُلُقِى اور جہاد میر اخلق وَقُرَّةُ عَيْنِي فِي الصَّلوةِ اور میری آنکھوں کی ٹھنڈک نماز میں ہے www۔alislam۔org