شیخ عجم اور آپ کے شاگرد

by Other Authors

Page 218 of 405

شیخ عجم اور آپ کے شاگرد — Page 218

218 عملی جامہ پہنا ئیں۔یہ نہایت افسوس کی بات ہے کہ امیر نے احمدیوں کے معاملہ میں بدعہدی کی اور ایسے احکامات دیئے جو ان وعدوں اور یقین دہانیوں کے سراسر خلاف تھے جو اسکی حکومت مسلسل احمدیوں سے کرتی چلی آئی تھی کہ ان کی حفاظت اور مذہبی آزادی کی ضمانت دی جاتی ہے اور حکومت اس بارہ میں ہر ممکن کا روائی کرے گی۔افسوس کہ باوجود اس کے کہ احمدیان سمت جنوبی نے بادشاہ کی اطاعت اور وفاداری کے لیے اپنے آپ کو خطرے میں ڈالا اور باغیوں نے بغاوت میں نہ شامل ہونے کی بناء پران پر طرح طرح کے مظالم کیئے لیکن امیر نے بجائے اس کے کہ ایسی وفا دار رعایا کی قدر کرتا اور احمدیوں کی حفاظت اور ان کے ساتھ انصاف کرتا اس نے الٹا باغیوں کو خوش کرنے کے لیے احمد یوں پر مظالم ڈھانے کی ٹھان لی افسوس کہ امیر حبیب اللہ خان کا بیٹا اور امیر عبدالرحمن کا پوتا اپنے باپ دادا سے احمدیوں پر ظلم و تعدی کرنے میں کم نہ نکلا - (۱۵) خوست کی بغاوت کے بارہ میں اخبار پاؤ نیر الہ آباد نے یہ لکھا کہ اگر چه حکومت افغانستان خوست میں بغاوت فرو کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔لیکن بعض قبائلی لشکر امیر کی فوج کو چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔امیرامان اللہ خان کی جدید اصلاحات اور نئے قوانین کی وجہ سے یہ بغاوت برپا ہوئی ہے کیونکہ جدید نظام کے نافذ کئے جانے سے قبائل کا سیاسی اور اقتصادی نظام تہہ و بالا ہو جاتا ہے۔علاوہ ازیں جدید ضابطہ فوجداری کی تعزیری دفعات کے متعلق لوگوں کا خیال ہے کہ وہ قدیم اور اسلامی قانون کے خلاف ہیں۔۔۔۔ان امور کے بارہ میں خوب پراپیگنڈا کیا گیا اور دور دراز علاقوں میں اس امر کی اشاعت کی گئی ہے کہ حکومت افغانستان بد نیت ہو گئی ہے اور اس بارہ میں انواع واقسام کے جھوٹوں سے حاشیہ آرائی کی گئی ہے۔یہ بھی بیان کیا جاتا ہے کہ امیر امان اللہ خان احمدی ہو گئے ہیں۔اس پراپیگنڈا کا پہلا اثر یہ ہوا کہ خوست کے علاقہ میں رہنے والے احمدیوں کے دیہات اور افراد پر حملے کئے گئے۔(۱۶)۔۔۔۔۔۔