شیخ عجم اور آپ کے شاگرد — Page 297
297 پیرس میں ملکہ ثریا کا پریس کو انٹرویو پیرس میں ملکہ ثریا نے ایک پریس انٹرویو دیا۔جس میں یہ بیان کیا کہ وہ افغانستان میں پہلی عورت ہے جو عورتوں کی آزادی کے لئے کام کر رہی ہے۔باوجود اس کے کہ دقیا نوسی مسلمانوں کی طرف سے اس کی شدید مخالفت ہوتی ہے۔اس نے بچیوں کے لئے ایک سکول قائم کیا ہے جس میں ۸۰۰ طالبات کے لئے گنجائش رکھی گئی ہے۔اور ملکہ کی والدہ کی ہدایات کے ماتحت ان بچیوں کی تربیت یورپین طریق پر کی جارہی ہے (۸۰) شاہ کا بل کا پُر تپاک خیر مقدم جماعت احمدیہ لنڈن کی طرف سے ہر میجسٹی شاہ کا بل اور ملکہ کابل کے لندن میں ورود پر جماعت احمد یہ لندن نے جس میں نو مسلم انگریز مرد اور عورتیں بھی شامل تھیں مولا نا عبد الرحیم صاحب در دایم۔اے امام مسجد لندن کی قیادت میں حسب استطاعت نہایت پر تپاک خیر مقدم کیا۔اس موقعہ پر نہایت جلی اور خوبصورت انگریزی الفاظ میں ” خوش آمدید“ کا نہایت دل کش اور شاندار بہت بڑا پوسٹر شائع کیا گیا جس کے وسط میں مسجد احمد یہ لندن کی تصویر اسلامی شان ظاہر کر رہی تھی۔علاویں ازیں ایڈریس بھی پیش کیا جس کا ترجمہ ذیل میں درج کیا جاتا ہے۔یور میجسٹی ! ہم جماعت احمدیہ انگلستان کے ممبران یور میجسٹی اور ہر میجسٹی ملکہ افغانستان کے جزائر برطانیہ میں تشریف آوری کی سعید تقریب پر صدق دل سے خوش آمدید عرض کرتے ہیں۔یو رمیجسٹی ! آپ کے سفر مغرب نے تمام دنیا میں ایک خاص دلچسپی پیدا کر دی ہے اس کی توقع تو پہلے ہی تھی۔مگر اس حد سے بڑھی ہوئی دلچسپی کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ یہ پہلا موقعہ ہے کہ ایک آزاد اور خود مختار مسلمان بادشاہ نے مغربی حکومتوں کے مراکز کی سرکاری طور پر سیاحت فرمائی۔مزید برآں ہم اس حقیقت کو زیادہ وضاحت سے بیان کرنا چاہتے ہیں کہ جس طریق