شیخ عجم اور آپ کے شاگرد

by Other Authors

Page 270 of 405

شیخ عجم اور آپ کے شاگرد — Page 270

270 اس کے بعد افغانستان کی شرعی عدالت کا فیصلہ اخبار ”حقیقت“ کی وساطت سے پہنچا۔جس کا مخلص ہم ذیل میں درج کرتے ہیں: دود کچھ عرصہ سے شیر پور کی حدود میں ایک شخص مسمی نعمت اللہ قادیانی اسلام اور شریعت و مذہب حنفیہ کے مسلمہ عقائد کے خلاف خیالات بیان کر رہا تھا۔اور لوگوں کو اپنے باطل عقائد کی طرف دعوت بھی دیتا تھا۔یہ شخص محکمہ شرعیہ ابتدائیہ ومحکمہ مرافعہ مرکزی کابل کے علماء اعلام کے فیصلہ کے مطابق سنگسار کر دیا گیا۔ور محکمہ شرعیہ ابتدائیہ کابل میں ملا نعمت اللہ ولد امان اللہ کو قوماندان کو توالی نے پیش کیا۔اس پر مرزا غلام احمد کے پیرو ہونے کا الزام لگایا گیا۔اس شخص نے مذہب حنفی کے پیرو ہونے کا دعویٰ کرنے کے باوجود کہا کہ مرزا غلام احمد مذکور مسیح موعود اور مہدی معہود اور نبی ظلی یعنی فنافی الرسول ہے۔اور حضرت عیسی روح اللہ علی نبینا وعلیہ السلام جسمانی صورت میں زندہ نہیں ہیں۔نہ وہ نازل ہو نگے۔اس شخص نے ان تمام معتقدات کا پیرو ہونے کا اقرار کیا جن کے معتقد مرزا غلام احمد قادیانی تھے ملا نعمت اللہ کا ان کتابوں کی حقیقت پر ایمان رکھنا۔امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ کے مذہب کی رو سے کفر و الحاد ہے پس مذہب ابو حنیفہ کے اصول کے مطابق ایسے شخص کی سزا قتل ہے۔اس کے بعد عدالت مرافعہ نے بھی یہی فیصلہ بحال رکھا اور ہیئت عالیہ تمیز نے بھی مصرحہ تحت الفاظ میں تصدیق کی محاکمات شرعیہ کے مطابق یہی فیصلہ صحیح ہے۔نعمت اللہ مذکور کو جم غفیر کے سامنے رجم و سنگسار کیا جائے یہ ہے خلاصہ اس فیصلہ کا جو افغانستان کے مفتیوں اور قاضیوں نے یا دوسرے الفاظ میں شرعی عدالتوں نے نعمت اللہ خان احمدی کے خلاف صادر کیا ہے اور جس کے متعلق ہندوستان کے حاملین شریعت نے استحسان کا اظہار کیا ہے۔جمیعۃ العلماء دہلی اور علماء دیو نبد نے مہر تصدیق ثبت کر دی ہے۔اس فیصلہ کو عین