شیخ عجم اور آپ کے شاگرد — Page 245
245 صورت میں شائع کر دیے گئے تھے۔یہ جلسہ پہلے سنٹر ہال میں تجویز کیا گیا تھا مگر سنٹر ہال والوں نے یہ کہہ کر کہ چونکہ تم نے عیسویت پر دھاوا بول دیا ہے۔آپ کو نہیں دیا جائے گا انکار کر دیا تھا۔اس لیے ایسکس ہال تجویز ہوا۔حضرت نے اس موقعہ پر اپنی تقریر۔قلم برداشتہ لکھی اور چوہدری صاحب ساتھ ساتھ اس کا ترجمہ کرتے جاتے تھے۔وو وقت مقررہ پر یہ جلسہ اسیکس ہال میں زیر صدارت ریورنڈ ڈاکٹر والٹر واش منعقد ہوا جلسہ میں ممتاز اور سر بر آوردہ پختہ رائے لوگ شریک تھے اور بڑی خصوصیت اس جلسہ کی یہ ہے کہ ہر طبقہ کے لوگ تھے۔جلسہ میں صرف دو ریزولیشن پیش ہونے تجویز ہوئے تھے مگر لوگوں میں اس قدر جوش تھا کہ دو اور ریزولیشن بھی ساتھ شامل ہو گئے جن میں ایک شہید مرحوم کے ورثا کے ساتھ ہمدردی کا اظہار اور دوسرا اس میں جلسہ کی پروسیڈنگ کی کاپی لارڈ میئر اور لیبر کونسل کو بھیجے جانے کے متعلق تحریک تھی۔پریذیڈنٹ اور دوسرے مقررین نے جو انگریز تھے احمد یہ موومنٹ کی عظمت اور اس کے امن آفرین طریق کا نہایت شاندار الفاظ میں ذکر کیا (۴۲) مولوی نعمت اللہ خان کی شہادت کے بارہ میں لندن کے احتجاجی جلسہ میں حضرت خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ عنہ کی تقریر حضور نے فرمایا پریذیڈنٹ ! بہنو اور بھائیو! میں آپ لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ نے ہمارے صدمہ میں ہم سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔آپ لوگ یہ تو پڑھ چکے ہوں گے کہ مولوی نعمت اللہ خان احمدی کو ۳۱ راگست (۱۹۲۴ء) کے دن کابل گورنمنٹ نے سنگسار کرایا ہے۔صرف اس وجہ سے کہ اس نے