شیخ عجم اور آپ کے شاگرد

by Other Authors

Page 141 of 405

شیخ عجم اور آپ کے شاگرد — Page 141

141 اس پاک تعلیم کی اشاعت پر سر زمین کا بل کے میڈ ملاؤں نے جن کے سر میں جہاد کے خیالات خام کی کھچڑی پکتی رہتی ہے ایک شور مولوی صاحب موصوف کے خلاف پیدا کر دیا۔یہاں تک کہ امیر کا بل نے باوجود اس عزت و احترام کے جو وہ مولوی صاحب موصوف کی اپنے دل میں رکھتے تھے۔مولوی صاحب موصوف کو گرفتار کر لیا اور آخران۔۔۔ملاؤں نے اخوندزادہ صاحب موصوف کے سنگسار کرنے کا حکم اور فتویٰ دے دیا اور ملاؤں کے محکوم امیر نے اس کو منظور کر لیا۔اور اس طرح پر ہمارے معزز ومحترم بھائی مولوی عبداللطیف صاحب رضی اللہ عنہ خدا تعالیٰ کے اس وعدہ کے مطابق جو بہت عرصہ پیشتر براہین احمدیہ کے صفحہ ۵۱۰ پر درج ہے شہید ہو گئے۔۔۔۔۔حضرت حجتہ اللہ مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس شہادت کے متعلق ایک عظیم الشان رساله تذکرۃ الشہادتین کے نام سے لکھا ہے“۔(۱۵۲) Mad