شیخ عجم اور آپ کے شاگرد

by Other Authors

Page 325 of 405

شیخ عجم اور آپ کے شاگرد — Page 325

325 پشاور آنا تھا۔پشاور سے تین بڑے جہاز کابل روانہ ہوئے اور ایک بجے کے قریب واپس آئے۔محترم قاضی صاحب نے عنایت اللہ خان کو دیکھا اس کا قد درمیانہ تھا قریباً ۵۰ سال کی عمر تھی داڑھی سفید اور فرنچ کٹ مشین سے کٹی ہوئی تھی۔سر پر سفید پگڑی ململ کی بندھی ہوئی تھی۔جہاز سے اتر کر نہایت حسرت سے آسمان کی طرف نگاہ کی سب ساتھی اور حاضرین سن ہو گئے اور سب پر رقت کی حالت طاری ہو گئی۔پھر موٹروں پر سوار ہوکر ڈین ہوٹل پشاور کا راستہ لیا۔حضرت احمد مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک خادم جس کو افغانستان میں ہونے والے واقعات سے دلچسپی تھی خاموش کھڑا اس نظارے کو دیکھ رہا تھا کہ کس طرح خدائے غیور نے امیر عبدالرحمن خان اور اُس کے خاندان کو ان کے ظلم وستم کے باعث سبب عبرت بنا دیا اور وہ خدائے قدوس کی حمد اور استغفار کر رہا تھا۔چند دن پشاور رہ کر براستہ کوئٹہ قندھار روانہ ہوا اور قندھار میں نا کام ہو کر واپس بمبئی گیا اور وہاں سے عراق گیا اور پھر ایران میں اقامت اختیار کر لی - (۸۷) افغانستان کے بارہ میں سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعض پیشگوئیاں اللہ تعالیٰ نے سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو وحی و الہام کے ذریعہ افغانستان سے تعلق رکھنے والے بعض امور سے اطلاع دی تھی جن میں ایسے واقعات کا ذکر تھا جو بطور پیشگوئی تھے ان پیشگوئیوں میں سے بعض تو سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں پوری ہو چکی ہیں اور ان کے پورا ہونے کا ذکر حضور نے اپنی کتب یا ملفوظات میں کر دیا ہے۔بعض پیشگوئیاں ایسی ہیں جن میں ایسے امور کا ذکر ہے جو سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات کے بعد پیش آئے بالخصوص بعض پیشگوئیاں سید نا حضرت خلیفہ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ کے زمانے میں پوری ہوئیں۔اس طرح بعض پیشگوئیاں ایسی ہیں جن کا ظہور بار بار ہوتا رہتا ہے۔سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں پوری ہوئیں اور پھر بعد میں بھی پوری ہوئیں اور انشاء اللہ آئندہ بھی پوری ہوتی رہیں گی ایسی پیشگوئیوں میں سے جن کا