شیخ عجم اور آپ کے شاگرد

by Other Authors

Page 283 of 405

شیخ عجم اور آپ کے شاگرد — Page 283

283 پس میں آپ کے اخبار کے ذریعہ سے تمام ان لوگوں سے جو دنیا میں امن کے خواہاں ہیں۔اور انسانی اخلاق کی درستی کے متمنی ہیں اور حریت ضمیر کی قدر کرتے ہیں اپیل کرتا ہوں کہ وہ کابل گورنمنٹ کے اس خلاف انسانیت فعل کے خلاف ہر ممکن طریق سے صدائے احتجاج بلند کریں اور حریت ضمیر کو جو صدیوں کی جانباز کوششوں کے بعد دنیا کو حاصل ہوئی تھی۔پاؤں کے نیچے مسلے جانے سے بچائیں۔‘ (۶۷) جماعت احمدیہ کا جلسہ احتجاج مندرجہ ذیل ریزولیوشن مرکزی جماعت احمد یہ قادیان نے ایک بھاری جلسے میں بہ اتفاق رائے پاس کیا معلوم ہوا ہے کہ دیگر جماعتہائے احمد یہ بھی اس مضمون کے ریزولیوشن پاس کر کے بذریعہ ڈاک اخبارات و گورنمنٹ اور حکومت کا بل کو بھیجیں گی۔(1) ہم احمدیان قادیان اس خبر کو سن کر کہ حکومت افغانستان نے پھر دو احمد یوں کوصرف مذہبی اختلاف کی وجہ سے سنگسار کر دیا ہے نہایت متاسف ہوئے ہیں اور حکومت افغانستان کے اس ظالمانہ و سفا کا نہ فعل پر اظہار ملامت کرتے ہیں کیونکہ یہ اسلام کے سخت خلاف ہے اور شریعت اسلام کو بدنام کرنے والا فعل شنیعہ ہے حکومت افغانستان احمدیت کی روز افزوں ترقی کو ایسی سفیہا نہ حرکات سے ہر گز نہیں روک سکتی وہ ہر ایک احمدی کو اس شاہراہ صداقت پر ثابت قدم پائے گی۔(۲) یہ ریزولیوشن تمام اخبارات اور گورنمنٹ ہند و گورنمنٹ افغانستان کو بذریعہ تار بھیجا جائے (۶۸) سیدناحضرت خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ عنہ کے ارشادات حکومت کابل کی ظالمانہ کارروائیوں پر صبر وسکون سے کام لو ’ دو احمدیوں کے کابل میں سنگسار کئے جانے کی خبر جب قادیان میں پہنچی تو احمد یوں