شیخ عجم اور آپ کے شاگرد

by Other Authors

Page 23 of 405

شیخ عجم اور آپ کے شاگرد — Page 23

23 کو دیں۔اس کے بعد بھی مولوی عبد الرحمن صاحب متعدد بار قادیان آئے۔سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی دستی بیعت کا شرف حاصل کیا۔اور حضور علیہ السلام نے ان کو اپنے تین سو تیرہ صحابہ میں شامل فرمایا - (۱۸) (1 مولوی عبد الرحمن صاحب کے قادیان آنے کے بارہ میں سلسلہ احمدیہ کے لٹریچر اور روایات میں ذکر ملک غلام حسین صاحب رہتا سی کا رکن لنگر خانہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی روایت ہے کہ مولوی عبدالرحمن صاحب شہید افغانستان سے آئے۔حضور سے ملاقات کرنی چاہی۔کسی شخص نے ان کو بتایا کہ میاں غلام حسین صاحب ملاقات کروا دیں گے ان کو کہیں۔چنانچہ وہ مجھے ملے۔میں نے انہیں کھانا کھلایا۔اس وقت ایک بجے کا وقت تھا۔میں اندر گیا اور دروازہ کھٹکھٹایا۔کسی لڑکے نے ایک کھڑ کی کھولی۔میں نے عرض کیا۔حضرت جی ! اس پر حضور نے فرمایا۔جی۔میں نے عرض کیا کہ ایک صاحب کا بل سے آئے ہیں۔ان کا نام مولوی عبدالرحمن ہے۔حضور کو ملنا چاہتے ہیں۔فرمایا۔ابھی اذان ہو گی۔مسجد میں مل لیں گے۔میں نے عرض کیا حضور وہ الگ ملنا چاہتے ہیں۔حضوڑ اندر تشریف لے گئے۔تھوڑی دیر کے بعد واپس آ کر فرمایا کہ جاؤ انہیں بلا لو۔میں ان کو اندر لے گیا۔وہ ڈرتے ڈرتے اندر گئے۔ان کے ساتھ ایک بڑا سر دا کچھ بادام کچھ چلغوزے اور کچھ اور میوہ جات تھے۔وہ انہوں نے حضور کی خدمت میں پیش کئے۔حضور اس وقت ایک تخت پوش پر تشریف فرما تھے۔آپ نے فرمایا۔مولوی صاحب اتنی تکلیف آپ نے کیوں کی۔آپ کو تو بہت فاصلہ سے یہ چیزیں اٹھانی پڑی ہونگی۔انہوں نے عرض کیا کہ حضور ! ہرگز کوئی تکلیف نہیں ہوئی۔میں تو بڑی خوشی سے آیا ہوں۔ریل گاڑی پر بھی کم ہی سوار ہوا۔حضور نے دریافت فرمایا کہ مولوی صاحب چائے پیئیں گے یا شربت۔انہوں نے کہا کہ حضور اس وقت میں کھانا کھا چکا ہوں۔