شعبِ ابی طالب و سفرِ طائف

by Other Authors

Page 29 of 36

شعبِ ابی طالب و سفرِ طائف — Page 29

شعب ابی طالب 29 نیچے اتر آتے تھے قبائل عرب کے بدوی رئیسوں کے خیموں میں جاتا ہے اور ایک ایک رئیس کے خیمہ پر دستک دے کر خالق کو نین کا پیغام پیش کرتا ہے اور پیچھے پڑپڑ کر استدعا کرتا ہے کہ یہ تمہارے بھلے کی چیز ہے اسے لے لومگر ہر دروازہ اس کیلئے بند کیا جاتا ہے اور ہر خیمے سے اس کو یہ آواز آتی ہے کہ جاؤ یہاں تمہارا کوئی نہیں اور خدا کا یہ بندہ اپنے مقدس مال کی گٹھڑی اُٹھا کر ا گلے خیمے کا راستہ لیتا ہے۔گویا کہ (سیرت خاتم النبین صفحه ۲۱۸) ہر طرف آواز دینا ہے ہمارا کام آج جس کی فطرت نیک ہے وہ آئے گا انجام کار رجب یہ نبوی میں ایک دن معمول کے مطابق آپ حاجیوں میں تبلیغ اسلام کی کوشش میں تھے اور مکہ والے آگے پیچھے آپ کا مذاق اُڑاتے پھر رہے تھے۔آپ منی کی وادی میں تھے کہ مدینہ کے کچھ آدمی آپ کو نظر آئے یہ اجنبی تھے آپ نے فورا اُن سے مخاطب ہوکر پوچھا۔آپ کس قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں؟ انہوں نے کہا خزرج قبیلہ کے ساتھ آپ نے کہا وہی قبیلہ جو یہودیوں کا حلیف ہے؟ انہوں نے کہا: ہاں آپ نے فرمایا : کیا آپ لوگ تھوڑی دیر بیٹھ کر میری باتیں سنیں گے اُن لوگوں نے