شرح القصیدہ

by Other Authors

Page 170 of 198

شرح القصیدہ — Page 170

شرح القصيده جو سب سے زیادہ نافع ہو۔اس لئے اگر کوئی زندہ رکھا جا سکتا تھا تو وہ تیرا وجو د باجود تھا۔جب تجھے غیر طبیعی زندگی نہیں دی گئی تو اور کسی کو کیسے دی جاسکتی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں ؎ وَ لَوْ أَنَّ إِنْسَانًا يَطِيرُ إِلَى السَّمَاءِ لكَانَ رَسُولُ اللهِ أولى § أجدر کہ اگر کوئی انسان آسمان تک پرواز کر سکتا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے زیادہ لائق اور مستحق ہوتے۔٢٠ وَ نَبِيُّنَا حَقٌّ وَ إِنِّي شَاهِدٌ وَقَدِ اقْتَطَفْتُ قَطَائِفَ اللُّقْيَانِ معالى الالفاظ - اقتطف القمر۔درخت سے میوہ توڑا۔اقْتَطَفَ الشني - جلدی سے چیز کو لیا۔اقتطف الكلام - کلام کا خلاصہ نکال لیا۔ترجمہ۔اور ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم زندہ ہیں اور میں گواہ ہوں۔اور میں آپ کی ملاقات کے ثمرات سے بہرہ مند ہوا ہوں۔وَ رَأَيْتُ فِي رَيْعَانِ عُمْرِى وَجْهَهُ ثُمَّ النَّبِيُّ بِيَقظَتى لاقاني معانی الالفاظ۔تیعان کسی چیز کا اول اور افضل حصہ۔- رَيْعَانُ الشَّبَابِ عنفوان جوانی۔