شرح القصیدہ — Page 171
شرح القصيده 121 ترجمہ۔میں نے آغاز جوانی میں آپ کا روئے مبارک دیکھا پھر آپ نے بیداری کی حالت میں مجھے شرف ملاقات بخشا۔شرح۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے محبوب ، اپنے سید و مولا فخر الانبیاء حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کو بار بارخواب اور کشفی حالت میں دیکھا ہے۔یہاں میں آئینہ کمالات اسلام سے جس میں یہ قصیدہ درج ہے آپ کا ایک خواب نقل کرتا ہوں۔آپ فرماتے ہیں :۔اوائل ایام جوانی میں ایک رات میں نے دیکھا کہ میں ایک عالیشان مکان میں ہوں جو نہایت پاک اور صاف ہے اور اس میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر اور چرچا ہو رہا ہے۔میں نے لوگوں سے دریافت کیا کہ حضور کہاں تشریف فرما ہیں ؟ انہوں نے مجھے اس مکان کے ایک کمرہ کا پتہ دیا۔میں اس کے اندر چلا گیا۔اور جب میں حضور کی خدمت عالیہ میں حاضر ہوا تو حضور بہت خوش ہوئے اور آپ نے مجھے سلام کا بہترین طور پر جواب دیا۔آپ کا حسن و جمال اور ملاحت اور مجھ پر آپ کی شفقت و محبت کی نگاہ مجھے اب تک یاد ہے اور وہ کبھی بھول نہیں سکتی۔آپ کی محبت نے مجھے فریفتہ کر لیا اور آپ کے حسین و جمیل چہرہ نے مجھے اپنا گرویدہ بنالیا۔اُس وقت آپ نے مجھے فرمایا اے احمد! تیرے ہاتھ میں کیا چیز ہے؟ جب میں نے ہاتھ کی