شرح القصیدہ

by Other Authors

Page 95 of 198

شرح القصیدہ — Page 95

شرح القصيده ۹۵ اللہ تعالیٰ معاف کرنے والا مہربان ہے۔اور وہ عورتیں بھی تم پر حرام ہیں جو دوسروں کے نکاح میں ہوں سوائے ان کے جو شرعی طور پر ظالم کافروں کی لڑائی میں قید ہو کر تمہارے قبضہ میں آئی ہوں۔یہ خدا کا حکم تحریری ہے جو تم پر لازم کیا جاتا ہے۔ان عورتوں کے سوا جن کا ذکر کیا گیا باقی سب عورتیں تم پر حلال ہیں مگر اس شرط سے کہ وہ تعلق صرف شہوت رانی کا ناجائز تعلق نہ ہو بلکہ نیک اور پاک مقاصد کی بناء پر نکاح ہو۔“ ہوا اور جو مرد کسی عورت سے اور جو عورت کسی مرد سے ناجائز تعلق قائم کرے گی اس کے لئے قرآن مجید میں سزا مقرر کر دی گئی ہے۔۲۷- وَ جَعَلْتَ دَسْكَرَةَ الْمُدَامِ مُخَرِّيَّا وَ ازَلْتَ حَانَتَهَا مِنَ الْبُلْدَانِ معانی الالفاظ - دَسْكَرةٌ واحد ہے اس کی جمع دَسا کیڑ ہے۔وہ مقامات جہاں شراب اور لہو ولعب ہو۔المُدَامُ شراب - الْحَانُ وَ الْحَانَةُ - شراب فروخت ہونے کی جگہ۔ترجمہ۔تونے میخانے ویران کر دیئے اور شراب کی دُکانیں شہروں سے ہٹا دیں۔شرح۔شعر نمبر ۲۶ ونمبر ۲۷ میں علم بدیع کی صنعت لف و نشر غیر مرتب