شانِ خاتم الانبیاء ﷺ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 5 of 16

شانِ خاتم الانبیاء ﷺ — Page 5

5 انٹلی نکال پھینکی جائے اور میں اپنی تمام مرادوں سے محروم کر دیا جاؤں اور اپنی تمام خوشیوں اور تمام آسائشوں کو کھو بیٹھوں تو ان ساری باتوں کے مقابل پر بھی میرے لئے یہ صدمہ زیادہ بھاری ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر ایسے نا پاک حملے کئے جائیں۔پس اے میرے آسمانی آقا تو ہم پر اپنی رحمت اور نصرت کی نظر فرما اور ہمیں اس ابتلاء عظیم سے نجات بخش۔" (ترجمه از عربی عبارت آئینہ کمالات اسلام ) ۵۔”ہزار ہزار شکر اُس خدا وند کریم کا ہے جس نے ایسا مذہب ہمیں عطا فرمایا جو خدا دانی اور خدا ترسی کا ایک ایسا ذریعہ ہے جس کی نظیر کبھی اور کسی زمانہ میں نہیں پائی گئی اور ہزار ہا درود اُس نھی معصوم پر جس کے وسیلہ سے ہم اس پاک مذہب میں داخل ہوئے۔اور ہزار ہا رحمتیں نبی کریم کے اصحاب پر ہوں جنہوں نے اپنے خونوں سے اس باغ کی آب پاشی کی۔(براہین احمدیہ حصہ پنجم روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۲۵)