شانِ خاتم الانبیاء ﷺ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 7 of 16

شانِ خاتم الانبیاء ﷺ — Page 7

7 کہ ہم اُس کے مقابل پر کھڑے ہیں۔“ (حقیقۃ الوحی روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۱۱۹) ے۔دنیا میں صرف دوزندگیئیں قابل تعریف ہیں (۱) ایک وہ زندگی جو خود خدائے کی وقیوم مہدہ فیض کی زندگی ہے (۲) دوسری وہ زندگی جو فیض بخش اور خدا نما ہو۔سو آؤ ہم دکھاتے ہیں کہ وہ زندگی صرف ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی ہے جس پر ہر ایک زمانہ میں آسمان گواہی دیتا رہا ہے اور اب بھی دیتا ہے اور یا درکھو کہ جس میں فیاضانہ زندگی نہیں وہ مُردہ ہے نہ زندہ۔اور میں اُس خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں جس کا نام لے کر جھوٹ بولنا سخت بد ذاتی ہے کہ خدا نے مجھے میرے بزرگ واجب الاطاعت سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی روحانی دائمی زندگی اور پورے جلال اور کمال کا یہ ثبوت دیا ہے کہ میں نے اُس کی پیروی سے اور اُس کی محبت سے آسمانی نشانوں کو اپنے اوپر اُترتے ہوئے اور دل کو یقین کے نور سے پُر ہوتے ہوئے پایا۔اور اسقدر نشان غیبی دیکھے کہ ان کھلے کھلے نوروں کے ذریعہ