شانِ خاتم الانبیاء ﷺ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 14 of 16

شانِ خاتم الانبیاء ﷺ — Page 14

14 منظوم کلام حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام وہ پیشوا ہمارا جس ہے نور سارا نام اُس کا ہے محمد دلبر مرا یہی ہے سب پاک ہیں پیمبر اک دوسرے سے بہتر لیک از خدائے برتر خیر الوریٰ یہی ہے پہلے تو رہ میں ہارے پار اُس نے ہیں اُتارے میں جاؤں اُس کے وارے بس ناخُدا یہی ہے یار لامکانی وہ دلبر نہانی دیکھا ہے ہم نے اُس سے بس رہ نما یہی ہے وہ آج شاہ دیں ہے وہ تاج مُرسلیں وہ طیب و امیں ہے اُس کی ثناء یہی ہے اُس ٹور پر فدا ہوں اُس کا ہی میں ہوا ہوں وہ ہے میں چیز کیا ہوں بس فیصلہ یہی ہے سب ہم نے اُس سے پایا شاہد ہے تو خُدایا وہ جس نے حق دکھایا وہ مہ لقا یہی ہے ہے