شانِ قرآنِ مجید

by Other Authors

Page 37 of 56

شانِ قرآنِ مجید — Page 37

۳۷ اس قرآن کی نظیر نے کے لئے جمع ہو جائیں تو پھر بھی وہ اس کی نظیر نا نہیں سکیں گئے۔خواہ وہ ایک دوسرے کے مدد گار ہی کیوں نہ بھی جائیں۔هَل مِنْ مُعَارِض کا نقاره حضرت مسیح موعود علیہ السلام براہین احمدیہ میں اس قرآنی چھیلنے کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں :- " قرآن شریف وہ کتاب ہے جس بھی اپنی عظمتوں اپنی حکمتوں ، اپنی صداقتوں ، اپنی بلاغتوں، اپنے لطائف ونکات اپنے انو یہ روحانی کا آپ دعویٰ کیا ہے اور اپنا بے نظیر ہونا آپ ظاہر فرما دیا ہے۔یہ بات ہر گز نہیں کہ صرف مسلمانوں نے فقط اپنے خیال میں اُس کی خوبیوں کو قرار دے دیا ہے۔بلکہ وہ تو خود اپنی بند ہوں اور اپنے کمالات کو بیان فرماتا ہے اور اپنا ہے مثل و مانند ہونا تمام مخلوقات کے مقابلہ پر پیش کر رہا ہے۔اور بلند آواز سے ھل مِنْ مُعَارِض کا نقارہ بجا رہا ہے اور دقائق حقائق اس کے صرف دو تین نہیں جس میں کوئی نادان شک بھی کرے بلکہ اس کے وقائق تو بحر ذخار کی طرح جوش ماررہے ہیں اور آسمان کے ستاروں کی طرح جہاں نظر ڈالو چکتے نظر آتے ہیں۔۔۔یہ وہ محقق اور