شان مسیح موعود

by Other Authors

Page 64 of 240

شان مسیح موعود — Page 64

۶۴ جو صرف نبی کو نبی پر ہو سکتی ہے۔لیکن ان معنوں میں درست قرار نہیں دیا بھا سکتا کہ اس سے آپ کے مقام پر کوئی اثر نہیں پڑا۔اور فضیلت پہلے کی طرح ایسی جزوی فضیلت ہی رہی جو غیر نبی کو نبی پر ہو سکتی ہے کیونکہ اس سے دونوں عقیدوں میں کوئی تناقض پیدا نہیں ہوتا۔مگر شیخ مصری صاحب ہمیں یہ باور کرانا چاہتے ہیں کہ تبدیلی صرف افضل کا لفظ استعمال نہ کرنے اور بعد میں افضل کا لفظ استعمال کرنے میں ہوئی ہے۔ورنہ حضرت اقدس کی حضرت عیسی علیہ السلام پر فضیلت پہلے کی طرح ایسی جزوی ہی رہی جو غیر بنی کو نبی پر ہو سکتی ہے۔چنانچہ وہ لکھتے ہیں :- " فضل کا لفظ استعمال نہ کرتا اور بعد میں کرنا اس لئے کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔کیونکہ اس تبدیلی سے حضور کے اصل مقام پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔حضور کا مقام بہر حال اولیاء اللہ کا فرد ہونے کا ہی رہتا ہے۔اس میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی " ( روح اسلام صفحه ۳۶) شیخ مصری صاحب کی یہ بات ہم باور کرنے کو اس لئے تیار نہیں کہ حضر اقدس نے تریاق القلوب اور ریویو کی زیر بحث دونوں عبارتوں میں تخلق تسلیم فرمایا ہے۔اور تناقض کی منطقی صورت پہچا ہے کہ پہلا متروک عقیدہ ایسی جزئی فضیلت کا ہو جو غیر نبی یعنی ولی کو نبی پر ہو سکتی ہے۔اور دوسرا عقیدہ ایسی بوئی فضیلت کا نہ ہو جو غیر نبی کو تجھ پر ہو سکتی ہے بلکہ ایسی فضیلت کا ہو جو صرف نبی کو ہی نبی پر ہو سکتی ہے۔لہذا حضرت اقدس